بے چہرہ آدمی

وہ اپنی گردن پہ
میرا چہرہ لگا کے خوش ہے
مگر
اسے کچھ خبر نہیں ہے
کہ جب رگوں سے رگیں نہ مل پائیں گی
تو کیسے
ان میں لہو بنے گا