نیا سقراط

میں بھی اس عہد کا ایک سقراط ہوں
روز پیتا ہوں
زہراب تنہائی کا
صبح سے شام تک
خود سے ملنے کی کوشش میں رہتا ہوں میں
اور شاید
یہی اک سبب ہے جو تنہا ہوں میں
مطمئن ہوں
کہ میں اس نئے عہد کا ایک سقراط ہوں
روز پیتا ہوں
زہراب تنہائی کا
اور زندہ ہوں میں