تعبیر

کوئی ہے بھی کہاں اس شہر میں
جو میرے خوابوں کی
سہی تعبیر بتلائے
کہ میں نے
اپنے سارے خواب
آنکھوں کی بجائے دل سے دیکھے ہیں