برہم ہے جہاں عجب تلاطم ہے آج

برہم ہے جہاں عجب تلاطم ہے آج
سب روتے ہیں دنیا میں خوشی گم ہے آج
چالیسویں تک گڑا نہ لاشہ جس کا
اس بیکس و مظلوم کا چہلم ہے آج