بیروٹامن بی اور فولاد سے پھرپورپھل

بیربرصغیر کے تمام ملکوں میں پایا جاتا ہے۔اس کا پیڑخارداراورباغ وبہار قسم کا ہوتا ہےاور اس میں چھوٹے چھوٹےسبزرنگ کے پھول لگتے ہیں۔برصغیر میں بیری کے درخت دوقسم کے ہوتے ہیں،ایک جنگلی بیر جس کا پودا جھاڑی کی شکل کا ہوتا ہے اور دوسرا عام گھریلو پیڑ۔جنگلی بیری اپنی نوعیت میں خودروہوتی ہےاوراس میں لگنے والا پھل چھوٹا اور گول ہوتا ہے۔دوسری قسم میں لگنے والا پھل جسامت میں بڑا ہوتا ہےاور اس میں مٹھاس ہوتی ہے۔

بیر گوناگوں خواص کا حامل ہےاور پھل کے طور پر کھانے کے علاوہ اسے ادویات کی تیاری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔قدرت نے بھرپور طریقے سے اسے وٹامن B سے مالا مال کردیا ہے۔اس کے علاوہ وٹامن AاورDبھی بدرجہ اتم موجود ہیں اور ساتھ میں پوٹاشیم،کیلشیم اور فولاد بھی اس میں شامل ہیں۔ان خواص کی وجہ سے بیر کی کارکردگی بہت حد تک واضح ہوجاتی ہے۔ذیل میں اس کے قابل ِذکر فوائد بیان کیے جارہے ہیں۔

معدےکی خرابیاں:بیری  کی چھال (bark)پیٹ کے درد(Colic Abdominal)اور ڈائریا میں بہت مفید ہے۔چھال کا جوشاندہ بھی بنایا جاتا ہےجو کہ قبض کی حالت میں مئوثر ہے۔

مُنہ کے امراض:منہ کی سوزش ،گلے کی خرابی،مسوڑوں سے خون بہنا اور زبان پھٹ جانے کی صورت میں بیری کے پتوں کا جوشاندہ نمک ملاکر غرارے کرنے سے ان تمام علامات میں بہت اچھا کام کرتا ہے۔

آنکھوں کی خرابی:بیری کے پتوں کا جو شاندہ آنکھوں کی دُکھن میں دوائی کے طور پر آنکھوں میں ڈالنے سے سکون کا ضامن ہوتا ہے۔

بالوں کی خوبصورتی:بیری کے پتوں کا لیپ بناکر بالوں میں لگانے سے بال صحت مند اور خوبصورت،لمبےاور سیاہ ہوتے ہیں۔

جلد کی خرابیاں:بیری کی ٹہنیوں کا لیپ پھوڑوں اور پھنسیوں وغیرہ پر لگانے سے پیپ ایک جگہ اکٹھی ہوکے پک کر خارج ہو جاتی ہےاگر بچھو کاٹ لےتو اسی لیپ میں لیموں کے رس کے چند قطرے ملاکر متاثرہ جگہ پر لگانے سے سکون ملتا ہے۔اس کے علاوہ بیری کے پتوں کا جوشاندہ زخم اور ناسور پر لگانے سےفائدہ ہوتا ہے۔

دماغ کی خرابیاں:تھوڑی مقدار میں بیر لےکر آدھ لیٹر پانی میں اچھی طرح اُبال لیں اس کا آمیزہ بنا کے شہد میں ملاکر مریض کو روزانہ رات کو کھلانے سے اس کی دماغی سستی بہت حد تک بہتر ہوجاتی ہے۔

بڑھا ہوا بلڈ پریشر:جنگلی بیری کے چند پتے صبح کو ایک گلاس پانی میں بھگودیں شام کو چھان کر چینی ملاکر پینے سے بلڈپریشر میں کمی آتی ہےاور اس کے مسلسل استعمال سے شریانوں کی سختی نرمی میں بدل جاتی ہے۔

بیری کا شہد:اللہ کی ویسے تو بیش بہا نعمتیں ہیں جن سے ہم مستفید ہوتے رہتے ہیں۔ان میں بیری کا شہد بہترین ادویاتی اور غذائی خواص کا حامل ہے۔بیری کا شہد وٹامن B کے خزانے سے مالا مال ہے اور صحت تندرستی کے لیے بے حد مفید ہے۔اس کے روزانہ استعمال سے جسم توانائی سے بھرپور ہوکر ہڈیوں،پٹھوں اور ریشوں کی مضبوطی کا باعث بنتا ہے۔اس شہد کی لذت بھی بے مثال ہے۔