بہت دل کو دکھاتا ہے
بہت دل کو دکھاتا ہے
بہت مجھ کو رلاتا ہے
میں ہر پل ہار جاتی ہوں
وہ ہر پل جیت جاتا ہے
کبھی شعلہ کبھی شبنم
اسے ہر روپ بھاتا ہے
میں جتنا بھولنا چاہوں
وہ اتنا یاد آتا ہے
نہ ہوں پورے کبھی شاید
جو وہ سپنے دکھاتا ہے
اسے سورج کہے دنیا
جو شب کو ڈوب جاتا ہے