بے آباد گھروں کا نوحہ
بے آباد گھروں میں ایسا ہوتا ہے دور کے دیس کو جانے والا کولہو کا ایک بیل بنا ہے ہر پہلی کو ہرکارے کے ہاتھ میں ایک منی آرڈر کا رستہ تکتی باپ کی آنکھیں خوشی خوشی تسبیح کے دانے جلدی جلدی پھیر رہی ہیں بہنیں ڈالر کے تعویذ بنا کر گلے میں ڈالے گھوم رہی ہیں بھائی اپنے یاروں میں پردیس کے ...