مان لے اب بھی مری جان ادا درد نہ چن
مان لے اب بھی مری جان ادا درد نہ چن کام آتی نہیں پھر کوئی دعا درد نہ چن اور کچھ دیر میں مجھ کو چلے جانا ہوگا اور کچھ دیر مجھے خواب دکھا درد نہ چن ایک بھی درد نہ کم ہوگا کئی صدیوں میں اب بھی کہتا ہوں تجھے وقت بچا درد نہ چن وہ جو لکھا ہے کسی طور نہیں ٹل سکتا آ مرے دل میں کوئی دیپ جلا ...