ساتھ غیروں کے ہے سدا غٹ پٹ
ساتھ غیروں کے ہے سدا غٹ پٹ اک ہمیں سے رکھے ہے دل میں کپٹ چنگل باز ہیں تری مژگاں طائر دل کو پل میں لے ہے جھپٹ تیری اس وضع دل ربائی سے گھر کے گھر ہو گئے ہیں چوڑ چپٹ وہ بھی دن پھر دکھائے گا اللہ رات کو سوئے تو گلے سے لپٹ پاس جب غیر کو بٹھاتا ہے جائے ہے دل ترے ملاپ سے ہٹ دیتے ہو ...