پہلی پہلی وہ ملاقات وہ برسات کی رات
پہلی پہلی وہ ملاقات وہ برسات کی رات یاد ہے یاد ہے وہ شرم و حجابات کی رات وہ لگاوٹ سے ہمہ شکوے شکایات کی رات وہ ترے سایۂ گیسو میں حکایات کی رات ڈول پر چاند ہرے کھیت فضائیں خاموش کیسی معصوم ہوا کرتی ہے دیہات کی رات حشر کا روز کبھی ختم تو ہوگا زاہد آئے گی آئے گی ظالم یہ خرابات کی ...