Tajuddin Taj

تاج الدین تاج

تاج الدین تاج کے تمام مواد

3 غزل (Ghazal)

    ستاروں کا جہاں ہے اور میں ہوں

    ستاروں کا جہاں ہے اور میں ہوں خیال آسماں ہے اور میں ہوں نہ جانے کس طرف لے جائے کشتی شکستہ بادباں ہے اور میں ہوں مرا افسانہ سن کر کیا کرو گے غموں کی داستاں ہے اور میں ہوں رہائش مسئلہ بن کر کھڑی ہے شکستہ سا مکاں ہے اور میں ہوں قفس کی تیلیاں کہتی ہیں مجھ سے بہار گلستاں ہے اور میں ...

    مزید پڑھیے

    صرف عہد وفا نہیں باقی

    صرف عہد وفا نہیں باقی ورنہ دنیا میں کیا نہیں باقی کتنا محروم آرزو ہوگا جو یہ کہہ دے خدا نہیں باقی میرا سجدہ بھی ہو علی کی طرح کیا کریں حوصلہ نہیں باقی ان سے ملنے کو روز ملتا ہوں التفات وفا نہیں باقی وہ مجھے مہرباں سے لگتے ہیں جیسے کوئی سزا نہیں باقی سب کے ہاتھوں میں آج کاسہ ...

    مزید پڑھیے

    بے سبب جو بھی مسکراتا ہے

    بے سبب جو بھی مسکراتا ہے دل کے زخموں کو وہ چھپاتا ہے ساری دنیا اداس لگتی ہے جب کوئی اپنا روٹھ جاتا ہے دل کا رشتہ عجیب رشتہ ہے ایک لمحے میں ٹوٹ جاتا ہے جانے کیا بات ہے ہتھیلی پر نام لکھ کر مرا مٹاتا ہے چاندنی روح میں مہکتی ہے کوئی جس وقت یاد آتا ہے خواب بنتا ہے جب بھی ...

    مزید پڑھیے