باغ میں پھولوں کو روند آئی سواری آپ کی
باغ میں پھولوں کو روند آئی سواری آپ کی کس قدر ممنون ہے باد بہاری آپ کی بے وفائی آپ کی غفلت شعاری آپ کی میرے دل نے عادتیں سیکھی ہیں ساری آپ کی ہے یقیں باہم گلے ملنے کو اٹھیں دست شوق ہو اگر تصویر بھی یکجا ہماری آپ کی میکدے میں ٹوٹے جاتے ہیں بہم لڑ لڑ کے جام مفسدہ پرداز ہے چشم ...