سید ماجد شاہ کے تمام مواد

5 افسانہ (Story)

    ماں/مرتبان

    ’’وہ ہینگ ملاپیڑا تھی۔اس کے ریزے ریزے میں سیاہ ہینگ گندھی ہوئی تھی۔مجھے اس کے ہاتھوں،پاؤں،گردن اور منہ وغیرہ سے جدا جدا قسم اور شدت کی بو آتی تھی مگر ہر بو میرے لیے ناقابلِ برداشت تھی۔رفتہ رفتہ میرے ذہن میں عجیب وسوسے پیدا ہونے لگے۔ تھریڈنگ کے تیسرے چوتھے دن اگنے والے بھوؤں ...

    مزید پڑھیے

    کتبے کے نیچے

    پھپھو نے میرو مسلی کو بکرا بنے دیکھ کر، ایک ہی وارمیں اس کا سر کھول دیا تھا پھروہ بی بی کو مکوں،تھپڑوں اور ٹھڈوں سے نیلو نیل کر کے بھی مطمئن نہ ہوئیں تو بالوں سے گھسیٹ گھسیٹ کر دیوار سے پٹختی رہیں۔ بڑا کمرہ دیر تک ان کی بے ترتیب سانسوں سے تھرتھراتا رہا۔جب سانس کچھ بحال ہوئی تو ...

    مزید پڑھیے

    مکروہ

    بدبودار، بد مزہ اور جان لیوا حد تک مکروہ گوشت کے بے ہنگم لوتھڑے اور سڑاند سے لبریز تہہ دار جھلی کو زبان سے سہلاتے ہوئے اسے محسوس ہوا جیسے کریہہ رقیق مادے کے ننھے ننھے چشمے پھوٹ کر زبان کی پھسلن میں آسانی پیدا کرنے لگے ہیں۔ آج اپنے دل میں کراہت نہ پا کر شاید پہلی مرتبہ اس پر یہ ...

    مزید پڑھیے

    آئی ایم سوری ژندی جان!

    ’’ژندی جان!۔۔۔آئی ایم سوری یار!۔۔۔میں کہانی بھول گیا تھا۔جب یاد آئی تو بہت دیر ہو چکی تھی۔۔۔خیر تم اس بات کو چھوڑواور کہانی سنو!۔۔۔زرد کلغی والے مرغ کی کہانی۔ ایک پنجرے میں کئی مرغ اور مرغیاں رہتے تھے۔پنجرہ بہت بڑا تھا۔اتنا بڑا کہ اس کی سلاخیں نظر نہ آتی تھیں۔سلاخیں نظر نہ ...

    مزید پڑھیے

    بے ڈھنگا

    نوری نے ماچس کی ڈبیا ہلائی ،تو ابھی اس میں اچھی خاصی تیلیاں موجود تھیں۔اس نے ٹیڑھی میڑھی لکڑیاں درست کرتے ہوئے سوچا کہ ان سے کچھ دن چولھا گرم رکھا جا سکتا ہے ۔اس نے ایک تیلی مسالے پر رگڑی تو جیسے سورج روشن ہونے لگا۔ نوری نے ایک امید بھری نگاہ افق پر ڈالی ، لکیر گلابی ہونے لگی ...

    مزید پڑھیے