Syed Hamid

سید حامد

سید حامد کی غزل

    مسرت میں بھی ہے پنہاں الم یوں بھی ہے اور یوں بھی

    مسرت میں بھی ہے پنہاں الم یوں بھی ہے اور یوں بھی سرود زندگی میں زیر و بم یوں بھی ہے اور یوں بھی غموں سے ہے گریباں میں اطاعت کا گلا کیوں ہو دو گونہ بار ہے سر پر وہ خم یوں بھی ہے اور یوں بھی طریق خسروی بھی ہے کنایہ ہے کہ مہ ہم ہیں انہیں زیبا ہے ہم کہنا یہ ہم یوں بھی ہے اور یوں ...

    مزید پڑھیے

    بات وہ بات نہیں ہے جو زباں تک پہنچے

    بات وہ بات نہیں ہے جو زباں تک پہنچے آنکھ وہ آنکھ ہے جو سر نہاں تک پہنچے قدر تعظیم کشش شوق محبت اظہار روکئے دل کو نہ جانے یہ کہاں تک پہنچے دل یہ ہر گام پہ کہتا ہے ٹھہر گھر ہے یہی فرق سے تا بہ قدم آنکھ جہاں تک پہنچے کس کو فرصت ہے سنے درد بھری ہے روداد کون بے چارگیٔ خستہ دلاں تک ...

    مزید پڑھیے

    حق کسی کا ادا نہیں ہوتا

    حق کسی کا ادا نہیں ہوتا ورنہ انساں سے کیا نہیں ہوتا دل کا جانا تو بات بعد کی ہے دل کا آنا برا نہیں ہوتا کیا ہوا دل کو مدتیں گزریں ذکر مہر و وفا نہیں ہوتا حسن کے ہیں ہزارہا پہلو ایک پہلو ادا نہیں ہوتا خود پہ کیا کیا وہ ناز کرتے ہیں جب کوئی دیکھتا نہیں ہوتا دل بجھا ہو تو خندۂ گل ...

    مزید پڑھیے

    کیوں فنا سے ڈریں بقا کیا ہے

    کیوں فنا سے ڈریں بقا کیا ہے بجھ گیا دل ہی جب رہا کیا ہے بھر گیا کیوں تصنعات سے جی پردہ آنکھوں سے اٹھ گیا کیا ہے سرمۂ دیدہ ہائے اہل نظر بن گئی ہے جو خاک پا کیا ہے کیسے دنیا وجود میں آئی آفرینش کا مدعا کیا ہے جس میں اربوں جہاں سمائے ہیں وہ فضا کیا ہے وہ خلا کیا ہے چاند کی سمت ہیں ...

    مزید پڑھیے

    لہو کو دل کے جو صرف بہار کر نہ سکے

    لہو کو دل کے جو صرف بہار کر نہ سکے علاج گردش لیل و نہار کر نہ سکے خدا نہ کردہ گرے کوئی اپنی نظروں سے نہ ہو کہ اپنا کوئی اعتبار کر نہ سکے بھر آئی آنکھ سر بزم ہو گئے خاموش ہم ان سے بات جو بیگانہ وار کر نہ سکے وہ آ گئے تو سمٹ آئے سب نگاہوں میں ہزاروں خواب کہ جن کا شمار کر نہ ...

    مزید پڑھیے

    فرد کو عصر کی رفتار لیے پھرتی ہے

    فرد کو عصر کی رفتار لیے پھرتی ہے جنس کو گرمئ بازار لیے پھرتی ہے پر پرواز سے انکار نہیں ہے لیکن کیجیئے غور تو منقار لیے پھرتی ہے اس کی قسمت میں رسائی نہ سہی عاشق کو حسرت لذت اظہار لیے پھرتی ہے طالب علم کو ادراک فضیلت کے بجائے خواہش طرہ و دستار لیے پھرتی ہے دونوں ٹانگوں کا ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2