فدا کر جان اگر جانی یہی ہے
فدا کر جان اگر جانی یہی ہے ارے دل وقت بے جانی یہی ہے یہی قبر زلیخا سیں ہے آواز اگر ہے یوسف ثانی یہی ہے نہیں بجھتی ہے پیاس آنسو سیں لیکن کریں کیا اب تو یاں پانی یہی ہے کسی عاشق کے مرنے کا نہیں ترس مگر یاں کی مسلمانی یہی ہے برہ کا جان کندن ہے نپٹ سخت شتاب آ مشکل آسانی یہی ہے پرو ...