Sidra Sahar Imran

سدرہ سحر عمران

سدرہ سحر عمران کی نظم

    ڈیتھ سرٹیفیکٹ پر لکھی ایک نظم

    میں اس آدمی کی زبان کاٹ دینا چاہتی ہوں جس نے پہلی بار پاؤں چاٹنے کی روایت قائم کی میں اس لڑکی کے ہاتھ قلم کرنا چاہتی ہوں جس نے پہلی بار ایک مرد کے پیروں کو چھوا اس ماں کو سنگسار کرنا چاہتی ہوں جس نے بیٹی کے خواب پھاڑ کر بیٹے کی کتابوں پر کور چڑھائے اور بیٹی کو بدبو دار شوہر دیتے ...

    مزید پڑھیے

    وبا کے دنوں میں موت کی ریہرسل

    تنہائی کے جوتے پہنے ہم سیکنڈ ہینڈ قبروں میں رہ رہے ہیں ہمیں اکیلے پن کی مشینوں میں ڈال کر سکھایا جا رہا ہے کہ موت سے جنگ ہو جائے تو کمر پر گولی کھا کر میدان سے بھاگنا نہیں ہے ہمارے سینے پرچم کی طرح لہرا رہے ہیں برسات کا موسم نہیں مگر موت پوری شدتوں کے ساتھ تمام شہروں پر برس رہی ...

    مزید پڑھیے

    مہینے کے اخیر دنوں میں

    گھر میں داخل ہوتے ہی ہم خود کو آوازیں دینے لگتے ہیں اور کپڑوں سے بھرا شاپنگ بیگ پھینک دیتے ہیں بیڈ کے نیچے رکھتے ہیں اپنے جوتے صوفے پر اور الماری کے دراز سے کچے امردو نکال کر بیڈ شیٹ سے رگڑتے ہیں اور کترنے لگتے ہیں چار دن پرانے بسکٹ جب بھی نظر پڑتی ہے آئنے پہ خود کو گالیاں دیتے ...

    مزید پڑھیے

    تعلق کی ناجائز تجاوزات

    بہت غور و خوض کے بعد بالآخر تلاش ختم کر دی گئی اس مکان کی چوبی سیڑھیوں کے نصف دائرے پر جو ہماری سمت کا آخری حصہ بتایا گیا ہے اور قلعی کر دی گئی ان تمام دیوار گیر اندازوں پر جو ہمیں توڑ مروڑ کر لکھتے تھے الگ کئے ہوئے پاؤں جو کسی اجنبی راستے کا حصہ نہیں بنے چمڑے کے جوتوں میں سینت کر ...

    مزید پڑھیے

    خودکشی کرنے کا اگلا منصوبہ

    طے ہوئی تھی ایک ملاقات ریلوے ٹریک پر لیکن ریل گاڑی کا انجن مسلسل کھانستا رہا پلیٹ فارم نمبر آخری پر اور پھنس گئے مسافر ایک دوسرے کی گالیوں میں سو یک طرفہ رہی ملاقات کھڑکی سے باہر پکار رہا تھا آسمان مگر چٹخنی اور فریم نے جکڑ لیا ایک دوسرے کا ہاتھ اور حبس بڑھتا گیا لوگوں کی آمد و ...

    مزید پڑھیے

    خدا قہقہہ لگاتا ہے

    غزوۂ خندق کا سفر زبان کی خندق تک آ پہنچا لیکن سازشیں ہتھیائی نہیں جا سکیں ابلیس کی معیت میں نماز حاجات ادا کرنے والے ہتھیلیوں میں جنت بھر کے کہتے ہیں خدایا یہ دودھ اور شہد کی نہریں کس کے لئے بچا رکھی ہیں تیری زمین پہ تو اب کچرے کے ڈھیر سے رزق نہیں انسانی کھلونے ملتے ہیں ظالموں ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2