Shauq Asar Rampuri

شوق اثر رامپوری

شوق اثر رامپوری کے تمام مواد

11 غزل (Ghazal)

    لٹ گئے اہل غم جل گئے آشیاں برق کا تلملانا غضب ہو گیا

    لٹ گئے اہل غم جل گئے آشیاں برق کا تلملانا غضب ہو گیا جن کے آنے کی مانگی تھی برسوں دعا ان بہاروں کا آنا غضب ہو گیا فکر ہستی گئی فکر دنیا گئی آسماں کے گلے غم کی بپتا گئی ہو گئے گل سبھی جگمگاتے دیے شمع الفت جلانا غضب ہو گیا آنکھ پر آب مغموم ہے زندگی دل ہے بیتاب آنکھوں سے نیند اڑ ...

    مزید پڑھیے

    کسی کے پیکر روپوش پر نظر ہے ابھی

    کسی کے پیکر روپوش پر نظر ہے ابھی تو دور مجھ سے در اندازیٔ سحر ہے ابھی یہ جان کر بھی کہ مجھ پر نظر نظر ہے ابھی مرا شعور برائی سے بے خبر ہے ابھی لگے ہیں بغض کے شیشے جہاں جبینوں میں وہاں اداس محبت کا سنگ در ہے ابھی اسی کو لوگ سمیٹیں گے داستانوں میں مرے لبوں پہ جو روداد مختصر ہے ...

    مزید پڑھیے

    اب گھٹائیں چاہئیں ساقی نہ پیمانہ مجھے

    اب گھٹائیں چاہئیں ساقی نہ پیمانہ مجھے اس کے غم نے کر دیا ہر غم سے بیگانہ مجھے ختم کر دینا ہے اب وحشت کا افسانہ مجھے کہہ گئے اپنی زباں سے وہ بھی دیوانہ مجھے نحن اقرب کی صدا دیتی ہے خود منزل مری اب نہ کعبہ راہ میں روکے نہ بت خانہ مجھے دل میں جب شمع حقیقت شعلہ رو ہو جائے گی خود جلا ...

    مزید پڑھیے

    اپنوں ہی پہ ہوتی ہے ہر مشق جفا پہلے

    اپنوں ہی پہ ہوتی ہے ہر مشق جفا پہلے کی چاک بہاروں نے پھولوں کی قبا پہلے اس کے لئے اٹھے تھے گو دست دعا پہلے بیمار کی قسمت سے آ پہنچی قضا پہلے اب ان کی جفاؤں کا کیوں دہر سے شکوہ ہے ڈالی تھی ہمیں نے تو بنیاد وفا پہلے محسوس یہ ہوتا ہے جیسے کبھی دیکھا ہو اے دوست مگر تجھ کو دیکھا تو نہ ...

    مزید پڑھیے

    تیری وفا پر شک ہے مجھ کو بات نہ کر بے لاگ ہوا

    تیری وفا پر شک ہے مجھ کو بات نہ کر بے لاگ ہوا ان کی خوشبو لے کے نہ آئی بھاگ یہاں سے بھاگ ہوا دیتے ہیں نفرت کا اجالا نفرت کے ناپاک دیے کیوں نہ بجھائے تو نے اب تک وقت اذاں ہے جاگ ہوا چھپر کچھ باقی ہیں اب بھی ناداروں کی قسمت سے شعلوں نے جب تیاگ دیا ہے تو بھی ان کو تیاگ ہوا قسمت میں جل ...

    مزید پڑھیے

تمام