Shamim Jaipuri

شمیم جے پوری

مشاعروں کے انتہائی مقبول شاعر

Prominent popular poet of Mushairas

شمیم جے پوری کے تمام مواد

26 غزل (Ghazal)

    رحم اے غم جاناں بات آ گئی یاں تک

    رحم اے غم جاناں بات آ گئی یاں تک دشت گردش دوراں اور مرے گریباں تک اک ہمیں لگائیں گے خار و خس کو سینے سے ورنہ سب چمن میں ہیں موسم بہاراں تک میری دستک وحشت آج روک لو ورنہ فاصلہ بہت کم ہے ہاتھ سے گریباں تک ہے شمیمؔ ازل ہی سے سلسلہ محبت کا حلقۂ سلاسل سے گیسوئے پریشاں تک

    مزید پڑھیے

    آج میری شب فرقت کی سحر آئی ہے

    آج میری شب فرقت کی سحر آئی ہے مدتوں بعد تری راہ گزر آئی ہے دیکھ تو لیجے مرے خون تمنا کی بہار جس کی سرخی مری آنکھوں میں اتر آئی ہے تو نے تو ترک محبت کی قسم کھائی تھی کیوں تری آنکھ مجھے دیکھ کے بھر آئی ہے ان کے پیراہن رنگیں کی مہک ہے اس میں آج کیا باد صبا ہو کے ادھر آئی ہے اس میں ...

    مزید پڑھیے

    روشنی لینے چلے تھے اور اندھیرے چھا گئے

    روشنی لینے چلے تھے اور اندھیرے چھا گئے مسکرانے بھی نہ پائے تھے کہ آنسو آ گئے آج کتنے دوست مجھ کو دیکھ کر کترا گئے اللہ اللہ اب محبت میں یہ دن بھی آ گئے جب بھی آیا ہے کسی کو بھول جانے کا خیال یک بیک آواز آئی لیجئے ہم آ گئے آہ وہ منزل جو میری غفلتوں سے گم ہوئی ہائے وہ رہبر جو مجھ کو ...

    مزید پڑھیے

    زمیں پہ رہ کے دماغ آسماں سے ملتا ہے

    زمیں پہ رہ کے دماغ آسماں سے ملتا ہے کبھی یہ سر جو ترے آستاں سے ملتا ہے اسی زمیں سے اسی آسماں سے ملتا ہے یہ کون دیتا ہے آخر کہاں سے ملتا ہے سنا ہے لوٹ لیا ہے کسی کو رہبر نے یہ واقعہ تو مری داستاں سے ملتا ہے در حبیب بھی ہے بت کدہ بھی کعبہ بھی یہ دیکھنا ہے سکوں اب کہاں سے ملتا ہے طلب ...

    مزید پڑھیے

    بے گناہی کا ہر احساس مٹا دے کوئی

    بے گناہی کا ہر احساس مٹا دے کوئی مجھ کو اس دور میں جینے کی سزا دے کوئی نقش یادوں کے سبھی دل سے مٹا دے کوئی ہوش میں ہوں مجھے دیوانہ بنا دے کوئی کوئی اس شہر میں سنتا نہیں دل کی آواز کس توقع پہ کہیں جا کے صدا دے کوئی آج بھی جن کو ہے اپنوں سے وفا کی امید میری تصویر انہیں جا کے دکھا دے ...

    مزید پڑھیے

تمام