Shabnam Rumani

شبنم رومانی

شبنم رومانی کی غزل

    اب انہیں مجھ سے کچھ حجاب نہیں

    اب انہیں مجھ سے کچھ حجاب نہیں اب ان آنکھوں میں کوئی خواب نہیں میری منزل ہے روشنی لیکن میری قدرت میں آفتاب نہیں تجھ کو ترتیب دے رہا ہوں میں میری غزلوں کا انتخاب نہیں اب سنا ہے کہ میرے دل کی طرح ایک صحرا ہے ماہتاب نہیں شام اتنی کبھی اداس نہ تھی کیوں تری زلف میں گلاب نہیں یوں نہ ...

    مزید پڑھیے

    کیجیے اور سوالات نہ ذاتی مجھ سے

    کیجیے اور سوالات نہ ذاتی مجھ سے اتنی شہرت بھی سنبھالی نہیں جاتی مجھ سے نام اشیا کے بتائے مگر اے حکمت غیب کاش تو میری حقیقت نہ چھپاتی مجھ سے دل شکن عہد شکن صبر شکن قدر شکن پوچھ لے اپنے سب القاب صفاتی مجھ سے ہار جاتا میں خوشی سے کہ وفا کا تھا سوال جیت جاتی وہ اگر شرط لگاتی مجھ ...

    مزید پڑھیے

    آدھا جیون بیتا آہیں بھرنے میں

    آدھا جیون بیتا آہیں بھرنے میں آدھی عمر توازن قائم کرنے میں دنیا تو پتھر ہے پتھر کیا جانے کتنے آنسو چیخ رہے ہیں جھرنے میں اک طوفان اور ایک جزیرہ حائل ہے ڈوبنے اور سمندر پار اترنے میں اک پل جوڑ رہا ہے دو دنیاؤں کو اک پل حائل ہے جینے اور مرنے میں مرنے والا دیکھ رہا تھا سب ناٹک سب ...

    مزید پڑھیے

    کون سا رنگ اختیار کریں؟

    کون سا رنگ اختیار کریں؟ خود کو چاہیں کہ تجھ سے پیار کریں؟ بھیڑ میں جو بچھڑ گئے ہم سے شام ڈھلنے کا انتظار کریں پتھروں سے معاملہ ٹھہرا سرکشی کیوں نہ اختیار کریں؟ روشنی کا یہی تقاضا ہے میرے سائے مجھی پہ وار کریں گم ہے تنہائیوں میں شہر کا شہر کیسے ان جنگلوں کو پار کریں جب حقیقت ...

    مزید پڑھیے

    تمام عمر کی آوارگی پہ بھاری ہے

    تمام عمر کی آوارگی پہ بھاری ہے وہ ایک شب جو تری یاد میں گزاری ہے سنا رہا ہوں بڑی سادگی سے پیار کے گیت مگر یہاں تو عبادت بھی کاروباری ہے نگاہ شوق نے مجھ کو یہ راز سمجھایا حیا بھی دل کی نزاکت پہ ضرب کاری ہے مجھے یہ زعم کہ میں حسن کا مصور ہوں انہیں یہ ناز کہ تصویر تو ہماری ہے یہ کس ...

    مزید پڑھیے

    میں نے کس شوق سے اک عمر غزل خوانی کی

    میں نے کس شوق سے اک عمر غزل خوانی کی کتنی گہری ہیں لکیریں میری پیشانی کی وقت ہے میرے تعاقب میں چھپا لے مجھ کو جوئے کم آب قسم تجھ کو ترے پانی کی یوں گزرتی ہے رگ و پے سے تری یاد کی لہر جیسے زنجیر چھنک اٹھتی ہے زندانی کی اجنبی سے نظر آئے ترے چہرے کے نقوش جب ترے حسن پہ میں نے نظر ثانی ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2