س یونس کے تمام مواد

5 غزل (Ghazal)

    چلن رہا نہیں جینے کا اب زمانے میں

    چلن رہا نہیں جینے کا اب زمانے میں لگے ہوئے ہیں سبھی زندگی بنانے میں کوئی کسی کو نہیں مارتا سر مقتل یہ کام ہوتا ہے دفتر میں کارخانے میں ہمارے دور میں انسانیت کا حال ہے یہ پڑی ہو لاش کوئی جیسے سرد خانے میں مزاج دہر کا کرنا نہ اہل شر پہ قیاس کہ ایسے لوگ تو ہوتے ہیں ہر زمانے ...

    مزید پڑھیے

    دھوپ قسمت ہے تو پھر دھوپ کا خوگر ہونا

    دھوپ قسمت ہے تو پھر دھوپ کا خوگر ہونا کیا ضروری ہے سدا سایہ کا سر پر ہونا کیوں نہ ہم لمحۂ موجود میں ہنس کر جی لیں جب کہ ممکن نہیں حالات کا بہتر ہونا صرف قصوں کی کتابوں میں پڑھا کرتے تھے ہم نے دیکھا نہ تھا انسان کا پتھر ہونا صرف صورت نہیں سیرت بھی بگڑ جاتی ہے اک عجب روگ ہے ہارا ...

    مزید پڑھیے

    قتل کرنا ہو تو کب زہر دیا جاتا ہے

    قتل کرنا ہو تو کب زہر دیا جاتا ہے ان دنوں بس نظر انداز کیا جاتا ہے زندگی زہر سہی جرعۂ مانوس تو ہے موت کا جام شفا کس سے پیا جاتا ہے میں تو لمحات کا بکھرا ہوا شیرازہ ہوں سوزن عمر سے کیوں مجھ کو سیا جاتا ہے تم کو اندازہ نہیں اس کی توانائی کا حد سے بڑھ کر جسے مجبور کیا جاتا ہے باز ...

    مزید پڑھیے

    تجربہ رہنما نہیں ہوتا

    تجربہ رہنما نہیں ہوتا جو ہوا بارہا نہیں ہوتا وقت وعدوں کا سخت دشمن ہے آدمی بے وفا نہیں ہوتا ڈوبنے والے کس طرف جائیں آب پر نقش پا نہیں ہوتا اس نے پہلے ہی جان لینا تھا آدمی دیوتا نہیں ہوتا اس کی پرسش بھی ایک دن ہوگی حق جو خود کا ادا نہیں ہوتا کھائے جاتا ہے بس یہی احساس کاش جو ...

    مزید پڑھیے

    اس نے پتھر میں خود کو ڈھالا تھا

    اس نے پتھر میں خود کو ڈھالا تھا تب کہیں مجھ کو ہنس کے ٹالا تھا ہم نے خواہش کی پرورش کی تھی سانپ اک آستیں میں پالا تھا سوچنے والے سوچتے ہی رہے ہو گیا وہ جو ہونے والا تھا زہر دیتا نہ وہ تو دیتا کون ہم نوالا تھا ہم پیالہ تھا زندہ رہنے کی تب ملی تھی چھوٹ اس نے جب خود کو مار ڈالا ...

    مزید پڑھیے