ایک وجودی دوست کے نام
تم نے جتنے بھی بدلے تھے اپنے آپ سے اور پھر اپنے جیسوں سے اک اک کر کے پورے دل سے چکا بھی لیے ہیں اپنے آپ سے گتھم گتھا ہونے میں ہی سب جنگوں کی لذت ہے لذت، جس کا شاید کچھ بھی خرچ نہیں ہے اور یہ جنگ کہ جس میں کچھ ایسی نظموں کا مال غنیمت مل جاتا ہے جس پر اچھی خاصی عمر گزر جاتی ہے لیکن ...