ثمیر کبیر کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    دیکھ کر آپ کو دعا کرنا

    دیکھ کر آپ کو دعا کرنا پھر نمازیں سبھی ادا کرنا عشق دیکھو کہاں پہ لے آیا صبر کرنا کہ التجا کرنا چھوڑ جاتے ہو یہ تو بتلا دو آپ کے بعد ہم نے کیا کرنا وہ سراپا غزل کا پیکر ہے اس کے چہرے سے ابتدا کرنا دل نے چاہا کہ اس کو چھو لوں میں کتنا مشکل ہے حوصلہ کرنا عشق تو اک معمہ ہے اے ...

    مزید پڑھیے

    منظور ہے جو بھی فیصلہ ہے

    منظور ہے جو بھی فیصلہ ہے دہلیز پہ سر رکھا ہوا ہے گھر میں ترے کون سی بلا ہے ویرانوں میں رات کاٹتا ہے میں ساتھ چلوں کے چھوڑ جاؤں اے دوست ترا خیال کیا ہے ہر شخص رکا مگر کسی نے پوچھا نہیں یہ کہ حال کیا ہے رشتوں میں نہیں خلوص باقی بدلی ہوئی شہر کی فضا ہے

    مزید پڑھیے

    دن بھر سورج آگ اگلتا رہتا ہے

    دن بھر سورج آگ اگلتا رہتا ہے چاند بھی اپنے کام میں الجھا رہتا ہے جانے مجھ میں کون تڑپتا رہتا ہے میں جیتا ہوں پر وہ مارتا رہتا ہے دروازے پہ کنڈی لٹکی رہتی ہے کھڑکی سے وہ آتا جاتا رہتا ہے خاموشی کی بھاشا خوب سمجھتا ہے میں تو چپ ہوں پر وہ سنتا رہتا ہے میرے سارے بادل سوکھے سوکھے ...

    مزید پڑھیے

    آ کے اک بار مرے یار ذرا دیکھ تو لے

    آ کے اک بار مرے یار ذرا دیکھ تو لے چارہ گر خود بھی ہے بیمار ذرا دیکھ تو لے دن گزرتا ہے ترے ہجر میں تھوڑا تھوڑا گردش وقت کی یہ مار ذرا دیکھ تو لے قلب وارفتہ کی ہر آہ بھی سہمی سہمی دھیمی دھیمی سی ہے رفتار ذرا دیکھ تو لے اب بھی محفوظ ہیں آنکھوں میں وہ سارے منظر وہی نخرے وہی تکرار ...

    مزید پڑھیے

    تمام خواب ادھورے اٹھا کے رکھے ہیں

    تمام خواب ادھورے اٹھا کے رکھے ہیں کبھی تو ہوں گے یہ پورے اٹھا کے رکھے ہیں تمہارے نام کا پیکر بنا کے رکھا ہے تمہارے نام کے چہرے اٹھا کے رکھے ہیں یہ کیا کہ چاند تو بادل میں جا کے بیٹھا ہے سو ہم نے جگنو سنہرے اٹھا کے رکھے ہیں یہ تیری شوخ ادائیں ہیں اور مری لرزش کہ جتنے پہرے تھے ...

    مزید پڑھیے

تمام