Saleem Ahmed

سلیم احمد

پاکستان کے ممتاز ترین نقادوں میں نمایاں۔ اینٹی غزل رجحان اور جدیدیت مخالف رویے کے لئے مشہور

One of the most prominent modern Urdu critics. Famous for his promotion of the Anti-ghazal trend of poetry and anti-modernism views.

سلیم احمد کے مضمون

    میرزا یگانہ کی شاعری

    یگانہ صاحب کے انتقال پر ایک تعزیتی نوٹ لکھتے ہوئے میں نے ان کی شاعرانہ اہمیت اور قدروقیمت کے بار ے میں بھی اپنے تاثرات قلم بند کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس موقع پر میں نے لکھا تھا کہ اردو شاعری کی محدود مختصر دنیا میں بیسویں صدی کے بعض بنیادی مسائل کی تفہیم اوران کا حسیاتی ادراک ...

    مزید پڑھیے

    ادھوری جدیدیت

    جدیدیت کی روح یہ اصول ہے کہ کسی بات کواس بنا پر تسلیم نہ کیا جائے کہ وہ ہم سے پہلے سے چلی آ رہی ہے، یا ہم پر خارج سے عائد کی گئ ہے یا ہم سے بالاتر ہے بلکہ ہر چیز کے حسن وقبح، خیروشر، منفعت ومضرت کا فیصلہ تجربے کی روشنی میں کیا جائے۔ اس لیے جدیدیت کے معنی زیادہ سے زیادہ ...

    مزید پڑھیے

    غزل، مفلر اور ہندوستان

    کہتے ہیں نزلہ عضو ضعیف پر گرتا ہے لیکن اردو شاعری کی پچھلی سو سالہ تاریخ میں عضو رئیس پر گرا ہے یعنی غزل پر۔ غدر کے ہنگامے میں انگریزوں سے مار کھانے کے بعد روشن خیال مسلمانوں کو اپنی جو چیز سب سے بری لگی وہ یہی بدنام صنف سخن تھی۔ روشن خیال مسلمانوں سے میری مرادان بزرگوں سے ہے ...

    مزید پڑھیے

    انسانی رشتے اور غالب

    (غالب کی انانیت اور اس مضمون کا متن یکساں ہے) یہ تو سبھی کہتے ہیں کہ غالب کے مزاج میں انانیت تھی۔ لیکن کسی شاعر کو اس کے مزاج کی بنا پر پسند یا ناپسند کرنا بالکل ایسا ہی ہے جیسے آپ اسے لمبا یا ٹھگنا ہونے کی بنا پر مطعون کریں یا سرا ہیں۔ شاعری میں اصل مسئلہ مزاج نہیں ہوتا کیونکہ ...

    مزید پڑھیے

    نئی نظم اور پورا آدمی (صرف نئے پڑھنے والوں کے لیے)

    عورت کی طرح شاعری بھی پورا آدمی مانگتی ہے۔ آپ عورت کو خوب صورت الفاظ سے خوش نہیں کرسکتے۔ صرف زیور، کپڑے اور نان ونفقے سے بھی نہیں۔ یہاں تک کہ صرف اس کام سے بھی نہیں جسے محبت کہتے ہیں اور جس کی حمدوتقدیس شاعری کا ازلی و ابدی موضوع ہے۔ عورت یہ سب چیزیں چاہتی ہے مگر الگ الگ نہیں۔ ...

    مزید پڑھیے

    سر سید، ریل گاڑی اور کوکاکولا

    اہل انگلستان کی کیا بات ہے۔ ان کی دھواں گاڑی جب ہندوستان آئی اور مشرق کے عظیم دیدہ ور غالب نے اس کی زیارت کی تو حیران رہ گیا۔ مہوشان کلکتہ کے چلائے ہوئے تیر اس پر مستزاد، ہائے ہائے کرتا ہوا کلکتہ سے واپس ہوا اور جب تک زندہ رہا اہل انگلستان کے قصیدے پڑھتا رہا۔ سرسید بعد کو چاہے ...

    مزید پڑھیے

    پاکستانی ادب کا مسئلہ

    پاکستانی ادب وہ ادب ہے جو پاکستان کے بارے میں ہو۔ اس حساب سے بہترین ادب پاکستانی گائیڈ ہے۔ ایک دوسر ی بات اور کہی جا سکتی ہے۔ پاکستانی ادب وہ ہے جو پاکستان میں لکھا جائے۔ اس تعریف کی رو سے پاکستان میں جو ادب لکھا جا رہا ہے پاکستانی ہے اور اس پر بحث و مباحثے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اگر ...

    مزید پڑھیے

    اردو شاعری میں جور و جفا کی روایت

    اب یہ بات ماہرین عمرانیات کا موضوع بننے لگی ہے کہ انسان کے جسمانی ارتقا کا مطالعہ اس وقت تک یک طرفہ اور نامکمل ہے جب تک اس کے روحانی ارتقا کا مطالعہ نہ کیا جائے۔ ہر حیوان کے لیے ماحول اور اس کی ضروریات ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہیں جس سے مطابقت اس کی زندگی اور بقا کی اولین شرط ہے۔ ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2