Saleem Ahmed

سلیم احمد

پاکستان کے ممتاز ترین نقادوں میں نمایاں۔ اینٹی غزل رجحان اور جدیدیت مخالف رویے کے لئے مشہور

One of the most prominent modern Urdu critics. Famous for his promotion of the Anti-ghazal trend of poetry and anti-modernism views.

سلیم احمد کے مضمون

    ابہام اور بازی گری

    اپنے پچھلے مضمون ’’ابہام کیوں؟‘‘ میں، میں نے یہ دکھانے کی کوشش کی تھی کہ، (۱) ابہام کیوں پیدا ہوتا ہے؟ (۲) ابہام کی فنی ضرورت کیا ہے، یعنی دانستہ ابہام کی غرض وغایت کیا ہے؟ اس کے ساتھ ہی میں نے یہ عر ض کیا تھاکہ ابہام کے دورخ ہیں۔ ایک قاری کی طرف، دوسرا شاعر کی طرف اور قاری کو ...

    مزید پڑھیے

    ابلاغ کا مسئلہ

    میرے اس مضمون کا محرک ڈاکٹر وزیر آغا کا ایک مضمون ’’ابلاغ سے علامت تک‘‘ ہے۔ ایسی صورتوں میں جب ایک لکھنے والا بہ یک وقت خالق اور ناقد ہوتا ہے، کبھی کبھی ایک مزے دار صورت حال پیدا ہو جاتی ہے، جس کی طرف ہربرٹ ریڈ نے اشارہ کیا ہے۔۔۔ یعنی کبھی کبھی خالق اور ناقد دو مختلف راہوں پر ...

    مزید پڑھیے

    عشق اور قحط دمشق

    یوں تو نئے زمانے کے فیض احمد فیض کی طرح پرانے زمانے کے شیخ سعدی بھی تسلیم کرتے ہیں کہ زندگی کی سب سے بڑ ی حقیقت عشق نہیں ہے۔ لیکن شیخ سعدی نے اسے یارو ں کے لیے تسلیم کیا ہے اور فیض احمد صاحب نے اپنے لیے۔ پھر سعدی میں اس حقیقت کے اثبات سے کرب پیدا ہوتا ہے۔ انہیں اس بات پر حیرت اور ...

    مزید پڑھیے

    غالب کی انانیت

    یہ تو سبھی کہتے ہیں کہ غالب کے مزاج میں انانیت تھی۔ لیکن کسی شاعر کو اس کے مزاج کی بنا پر پسند یا ناپسند کرنا بالکل ایسا ہی ہے جیسے آپ اسے لمبا یا ٹھگنا ہونے کی بنا پر مطعون کریں یا سراہیں۔ شاعری میں اصل مسئلہ مزاج نہیں ہوتا کیونکہ مزاج تو حالات سے، تربیت سے، خاندانی وراثت سے ...

    مزید پڑھیے

    ابہام کیوں؟

    اظہار و ابلاغ کے سلسلے میں میرے تیسرے مضمون کو پڑھ کر، جو نظیر صدیقی کے حوالے سے لکھا گیا تھا، میرے دوست احمد ہمدانی نے کہا کہ اس مضمون میں تم موضوع زیربحث سے ہٹ گئے ہو۔ ان کے ا س اعتراض نے ضروری کر دیا کہ میں تینوں مضمونوں کے ربط کو واضح کر دوں۔ قصہ یہ ہے کہ یہ ساری بحث اس پس منظر ...

    مزید پڑھیے

    حالی سے لامساوی انسان تک

    آپ نے غزل اور نظم کا مسئلہ ایک ایسے وقت میں اٹھایا ہے کہ جب مجھے تو شاعری ہی رخصت ہوتی نظر آ رہی ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے کچھ عرصے بعد نہ غزل باقی رہےگی نہ نظم۔ ممکن ہے کہ یہ میرے ذاتی احساس شکست کا نتیجہ ہو یا قنوطیت پسندی کا، لیکن میرے پاس میرے اپنے احساس کے سوا اور ہے ...

    مزید پڑھیے

    غالب اور نیا آدمی

    پتا نہیں کہ روس اور روسو میں فقط لفظی مشابہت ہے یا دونوں میں کوئی معنوی تعلق بھی ہے۔ لیکن میں یہ ضرور دیکھ رہا ہوں کہ جس تہذیب کی ابتدا میں روسو نے فرد کی بےپایاں آزادی اور عظمت کے ترانے گائے تھے، وہ روس میں اپنے نقطہ عروج کو پہنچ کر فرد کی مکمل نفی کر رہی ہے۔ میرا خیال ہے کہ روسو ...

    مزید پڑھیے

    نظریاتی ریاست میں ادیب کا کردار

    سب سے پہلے میں اکادمی ادبیات پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے ایک ایسے اہم اجتماع میں، جس میں ملک کی مقتدر ترین سیاسی، علمی، ادبی اور تہذیبی شخصیتیں موجود ہیں، ایک اتنے ہی مہتمم بالشان موضوع پر مجھے اپنے ناچیز خیالات کے اظہار کا موقع فراہم کیا۔ اس سے مجھے جو مسرت ہوئی اس ...

    مزید پڑھیے

    اسلامی ادب کا مسئلہ

    ادب اسلامی کی تحریک جتنے زور سے شروع ہوئی تھی اتنے زور سے چلی نہیں۔ بس کچھ دن دوڑنے کی کوشش کرکے بیٹھ گئی اور اب تو کوئی اس کا نام بھی نہیں لیتا۔ ترقی پسند تحریک کی طرح یہ بھی صرف ماضی کے حوالے کی ایک چیز ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ لیکن ترقی پسند تحریک اور ادب اسلامی کی تحریک میں ...

    مزید پڑھیے

    نئی شاعری، نامقبول شاعری

    نئی شاعری کی تمام قسموں میں، ان کے تنوع اور اختلاف کے باوجود ایک چیز مشرک ہے، ’’نامقبولیت۔‘‘ آپ اسے پسند کریں یا ناپسند، اس سے خوش ہوں یا ناراض، اس پر شرمندہ ہو یا نازاں، نئی شاعری تمام کی تمام نامقبول شاعری ہے۔ لیکن قبل اس کے کہ میں اس بات کو آگے بڑھاؤں، ضروری معلوم ہوتا ہے ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 2