عشق ہے یار کا خدا حافظ
عشق ہے یار کا خدا حافظ امر دشوار کا خدا حافظ پیچ مجھ پر پڑے جو پڑنا ہو زلف خم دار کا خدا حافظ سر جو ٹکراتا ہوں تو کہتے ہیں میری دیوار کا خدا حافظ سرفروشوں کی چشم بد نہ پڑے ان کی تلوار کا خدا حافظ دفن ہم ہو چکے تو کہتے ہیں اس گنہ گار کا خدا حافظ دشت چھوٹا تو آبلوں نے کہا یاں کے ...