خیال
میز کی دراز سے کچھ ڈھونڈتے ہوئے نگاہ کسی کے دئے گئے پین پر پڑی دفعتاً ذہن میں یہ خیال کوندا کہ میری لکھی ہوئی ڈائری بھی تو اسی کے پاس ہوگی زندگی کے سفر میں ہم کتنا کچھ ایک دوسرے کو سونپتے ہیں اور پھر اجنبی بن جاتے ہیں

مرے پیارے خداوندا مجھے جب کن کی ساعت میں ترے بے عیب یکتا دست قدرت نے ترے آدم کی باقی بچ رہی مٹی سے گوندھا تھا مرا نقشہ بنایا تھا تو مجھ میں کیا ترے آدم سے کمتر روح پھونکی تھی کہ جیسے بے دلی عجلت میں کوئی کام نمٹایا مری تخلیق کیا خالق تری چشم تصور کی کسی منصوبہ سازی کی نہیں مرہون ...
مجھے ہرگز یہ اندازہ نہیں تھا کہ جب تم زینہ زینہ دل میں اترو گے تو اس کے موسموں کو ایک لحظے میں حدوں سے بھی سوا مسرور اور رنجور کر دو گے تم آؤ گے تو جنت اور جہنم ساتھ لاؤ گے خوشی کی آبشاریں غم کے جھرنے ساتھ پھوٹیں گے مرے پھیلائے دامن میں اچانک ہی تصور سے کہیں آگے کا سکھ اور دکھ عطا ...
ہمیشہ ایک لمحہ ہے ہمیشہ جاودانی ہے یہ کچھ گھنٹے ہمیشہ ہیں ہمیشہ زندگی بھر ہے سنو جب کہہ رہے تھے ہم ہمیشہ ساتھ رہنا ہے تو مطلب کیا بھلا اس کا ہمیشہ کس نے دیکھا ہے