ہمیشہ

ہمیشہ ایک لمحہ ہے
ہمیشہ جاودانی ہے
یہ کچھ گھنٹے ہمیشہ ہیں
ہمیشہ زندگی بھر ہے
سنو جب کہہ رہے تھے ہم
ہمیشہ ساتھ رہنا ہے
تو مطلب کیا بھلا اس کا
ہمیشہ کس نے دیکھا ہے