ہجر نگری
تری موجودگی موجود ہے تو پھر یہاں سب کچھ مجھے پھیکا فنا جیسا سکوت مرگ جیسا لگ رہا ہے کیوں نہ دنیا ہے نہ شور و غل نہ ہنگامے نہ دل کو کھینچتے میلے جھمیلے ہیں نہ لوگوں کے تماشے ہیں نہ آنکھوں میں کوئی رونق نہ سانسوں میں حرارت ہے نہ ہاتھوں میں قلم میرے نہ ہی تکیے تلے غزلیں نہ ہی نظمیں نہ ...