صابر دہلوی کی غزل

    تیرا منہ گردش ایام کہاں تک دیکھوں

    تیرا منہ گردش ایام کہاں تک دیکھوں یہ بھیانک سحر و شام کہاں تک دیکھوں جذبۂ عشق کو ناکام کہاں تک دیکھوں ستم گردش ایام کہاں تک دیکھوں عشق کا شیوۂ خود کام کہاں تک دیکھوں یہ طلسم سحر و شام کہاں تک دیکھوں حسن کو لرزہ بر اندام کہاں تک دیکھوں عشق و یکسانیت عام کہاں تک دیکھوں او جفا ...

    مزید پڑھیے

    مرے جذبات رنگیں کی فراوانی نہیں جاتی

    مرے جذبات رنگیں کی فراوانی نہیں جاتی کہ آنکھوں سے ترے جلوے کی تابانی نہیں جاتی فروغ حسن ہے یا میری نظروں کی یہ خامی ہے بہ ہر صورت تری تصویر پہچانی نہیں جاتی محبت آپ کی دل سے بھلا دوں کس طرح کیوں کر بہ مشکل شے جو آئی ہو بہ آسانی نہیں جاتی کہاں تو کھینچ لایا اے مذاق عاشقی مجھ ...

    مزید پڑھیے

    عشق کی بربادیوں کا اک یہی حاصل سہی

    عشق کی بربادیوں کا اک یہی حاصل سہی تو نہیں اپنا تو تیرا غم شریک دل سہی زندگی کو زندگی کی کچھ خوشی حاصل سہی درد محرومی سہی یا سوز درد دل سہی تو اگر ممکن نہیں تو غم بھی تیرا کم نہیں ایک شے حاصل سہی اور ایک بے حاصل سہی سامنے ان کے مگر پھر بھی نکل آتے ہیں اشک کتنے ہی پردوں میں پنہاں ...

    مزید پڑھیے

    دل تباہ ہو خنداں نہیں تو کچھ بھی نہیں

    دل تباہ ہو خنداں نہیں تو کچھ بھی نہیں خزاں میں رنگ بہاراں نہیں تو کچھ بھی نہیں وہ دل جو نام محبت پہ مسکراتا ہے حریف گردش دوراں نہیں تو کچھ بھی نہیں یہ کرب و آہ کی دنیا عجیب دنیا ہے اگر حیات غزل خواں نہیں تو کچھ بھی نہیں جہاں کی خاک جو چھانے کوئی تو کیا حاصل طواف کوچۂ جاناں نہیں ...

    مزید پڑھیے

    جنون شوق کو دیوانہ پن کہنا ہی پڑتا ہے

    جنون شوق کو دیوانہ پن کہنا ہی پڑتا ہے یہاں تو راہبر کو راہزن کہنا ہی پڑتا ہے تصور کو ترے جلوہ فگن کہنا ہی پڑتا ہے ہمیں تنہائی کو بھی انجمن کہنا ہی پڑتا ہے یہ مجبوری یہ مایوسی یہ پابندی ارے توبہ مصیبت میں قفس کو بھی چمن کہنا ہی پڑتا ہے کچھ اس انداز کے مجھ سے مجھے آزار پہنچے ...

    مزید پڑھیے

    ممکن نہیں کہ عشق میں غم سے مفر ملے

    ممکن نہیں کہ عشق میں غم سے مفر ملے مر جاؤں میں قرار کی صورت اگر ملے کیا کیا نہ زندگی میں فریب نظر ملے رہزن تھے اصل میں جو ہمیں راہبر ملے لے کر تمہارا نام جہاں سے گزر گیا وہ ایک شخص جس سے نہ تم عمر بھر ملے دیر و حرم تو سجدوں کی آماجگاہ ہیں اس کا نصیب جس کو ترا سنگ در ملے امید و ...

    مزید پڑھیے