Rumana Rumi

رومانہ رومی

نوجوان افسانہ نگار اور شاعرہ۔

Young story writer and poet.

رومانہ رومی کے تمام مواد

16 غزل (Ghazal)

    آؤ نا مجھ میں اتر جاؤ غزل ہونے تک

    آؤ نا مجھ میں اتر جاؤ غزل ہونے تک تم ذرا اور نکھر جاؤ غزل ہونے تک میری خاطر ہی ٹھہر جاؤ غزل ہونے تک آرزو ہے کہ نہ گھر جاؤ غزل ہونے تک تم اگر چاہو تو ہر شعر شگفتہ ہو جائے بس مرے دل میں اتر جاؤ غزل ہونے تک چاند بن کر مری شہرت میں اجالا کر دو روشنی بن کے بکھر جاؤ غزل ہونے ...

    مزید پڑھیے

    ہفت افلاک سے آگے کہیں کچھ ہو تو کہوں

    ہفت افلاک سے آگے کہیں کچھ ہو تو کہوں حد ادراک سے آگے کہیں کچھ ہو تو کہوں میں نے جس ذات کو لبیک کہا ہے اس کے جلوۂ پاک سے آگے کہیں کچھ ہو تو کہوں جس پہ پیوند ہی پیوند نظر آتے تھے ایسی پوشاک سے آگے کہیں کچھ ہو تو کہوں مجھ سے پوچھے کوئی انسان کہاں تک پہنچا عزم بے باک سے آگے کہیں کچھ ...

    مزید پڑھیے

    اپنی دیدہ وری سے ڈرتی ہوں

    اپنی دیدہ وری سے ڈرتی ہوں ورنہ میں کب کسی سے ڈرتی ہوں اصل سے نقل بڑھ نہ جائے کہیں فن صورت گری سے ڈرتی ہوں مجھ کو اتنا خدا کا خوف نہیں جتنا میں آدمی سے ڈرتی ہوں دوستی کی تو بات ہی نہ کرو میں بہت دوستی سے ڈرتی ہوں تیرگی تو مری محافظ ہے ہم نفس روشنی سے ڈرتی ہوں جس کو انسانیت سے ...

    مزید پڑھیے

    وقت سے پہلے ہوئی شام گلہ کس سے کروں

    وقت سے پہلے ہوئی شام گلہ کس سے کروں رہ گئے کتنے مرے کام گلہ کس سے کروں اپنی ناکام تمنا کا سبب میں تو نہ تھی آ گیا مجھ پہ ہی الزام گلہ کس سے کروں دل ہراساں ہے بہت دیکھ کے انجام وفا اے مری حسرت ناکام گلہ کس سے کروں اب تو وہ مجھ سے ملاتا ہی نہیں اپنی نظر اب چھلکتے ہی نہیں جام گلہ کس ...

    مزید پڑھیے

    تیرے ساتھ چلتی ہوں اک جہان جاتا ہے

    تیرے ساتھ چلتی ہوں اک جہان جاتا ہے گر گریز کرتی ہوں تیرا مان جاتا ہے درد کے حوالے سے کتنا با خبر ہے وہ میرے دل کی باتوں کو کیسے جان جاتا ہے دھوپ ہی تو ملتی ہے زرد زرد موسم میں وحشتوں کے صحرا میں سائبان جاتا ہے خاک دل تجھے لے کر اب کہاں کہاں جاؤں گر زمیں کی ہوتی ہوں آسمان جاتا ...

    مزید پڑھیے

تمام

6 افسانہ (Story)

    آٹھواں دروازہ

    کہانی اپنے کلا ئمکس کی جانب بڑھ رہی تھی، لکھتے لکھتے میری اُنگلیوں میں درد ہو نے لگاتھا مَیں نے ایک ہلکی سی انگڑائی لی کہ اچانک کسی نے میرے ہاتھوں سے قلم لے کر اُسے احتیاط سے میز پر رکھے قلم دان میں رکھ دیا ۔۔۔اِس سے پہلے کے مَیں اُن ہاتھوں پر اپنی توجہ مبذول کرتی اچانک تیزہوا کے ...

    مزید پڑھیے

    جیتی جاگتی تصویر

    مَیں شادی بیاہ کی تقاریب میں جانے سے عموماََ گریز ہی کر تی ہوں مگر آج مجھے مجبوراََ جانا ہی پڑا تھا۔۔۔موڈ خراب ہونے کی وجہ سے مَیں کونے کی ایک میز پراکیلی بے زار سی بیٹھی تھی اور آنے والے مہمانوں کا بے دلی سے جائزہ لے رہی تھی۔۔۔ رنگا رنگ لباس اور جیولر ی کی نمائش میں مصروف خواتین ...

    مزید پڑھیے

    طوائف کون؟

    جہاز کی سیٹ پر بیٹھتے ہی مَیں نے پشت سے ٹیک لگائی اور آنکھیں بند کر کے ایک گہری سانس لی۔۔۔مستقل کام ،کام اور کام نے میرے اعصاب شل کر دئیے تھے اور اِسی لیے مَیں اِس لمبی فلائیٹ پر صرف آنکھیں موندھ کر آرام کرنا چاہتی تھی۔۔۔جس ائیر کرافٹ میں ،مَیں سفر کر رہی تھی وہ ایک بڑی ائیر ...

    مزید پڑھیے

    لمس

    وہ ایک طویل عرصہ سے بے خوابی کا شکار تھا اور یہ بات سمجھنے سے قاصر تھا کہ آخر اُس کی اِس بے خوابی کی اصل وجہ کیا ہے؟بڑھا پا۔۔۔ یا کچھ اور۔۔۔ وہ اکثر اُن دنوں کے بارے میں سوچتا جب ایک خوبصورت مخروطی انگلیوں والا نازک سا ہاتھ اُس کے مضبوط اور چوڑے سینے پر پھیلے گھنے بالوں کے درمیان ...

    مزید پڑھیے

    آدھی عورت آدھا خواب

    رات کی تاریکی اِبھی بھی چاروں طرف پھیلی ہوئی تھی ۔۔۔مَیں اپنے کھیتوں میں پانی لگانے کی باری کے باعث آج ٹھنڈ کے باوجود دل مار کر آیا تھا۔۔۔ویسے بھی سردی کی رات میں گرم لحاف اور جوان بیوی دونوں کو چھوڑ کر آنا بڑے حوصلے کی بات ہے۔۔۔۔ مَیں بھی اِب تک اپنی بیوی کی گرمی کو اپنے جسم کے ...

    مزید پڑھیے

تمام