Rumana Rumi

رومانہ رومی

نوجوان افسانہ نگار اور شاعرہ۔

Young story writer and poet.

رومانہ رومی کی غزل

    خزاں نے ستایا نہ خاروں نے لوٹا

    خزاں نے ستایا نہ خاروں نے لوٹا گلوں نے دئے دکھ بہاروں نے لوٹا فلاحی ریاست کا نقشہ دکھا کر غریبوں کو سرمایہ کاروں نے لوٹا جو اسلام کے نام پر چل رہے تھے مزا ان سیاسی اداروں نے لوٹا کڑے وقت پر کام آنا تھا جن کو وطن کو انہیں جاں نثاروں نے لوٹا تجھے قاضئ شہر کیسے بتاؤں مرا گھر مرے ...

    مزید پڑھیے

    خرد کی فتنہ سامانی جو پہلے تھی وہ اب بھی ہے

    خرد کی فتنہ سامانی جو پہلے تھی وہ اب بھی ہے مرے دل کی پریشانی جو پہلے تھی وہ اب بھی ہے اڑا دیں دھجیاں قانون تعزیرات کی ہم نے جرائم کی فراوانی جو پہلے تھی وہ اب بھی ہے غریبوں کے گھروں میں ایک بھی رونق نہیں باقی بہار قصر سلطانی جو پہلے تھی وہ اب بھی ہے نظر آتی ہیں ہر جانب نئی ...

    مزید پڑھیے

    جستجو تیری درد سر ٹھہری

    جستجو تیری درد سر ٹھہری لے کے مجھ کو یہ در بدر ٹھہری تجھ سے منسوب جب تلک میں رہی میری ہستی بھی معتبر ٹھہری یہ مری زندگی تمہارے بغیر کتنی بے رنگ و مختصر ٹھہری مشکلیں مجھ کو ڈھونڈنے نکلیں دم جو لینے کو لمحہ بھر ٹھہری یہ سلیقہ تجھی سے آیا ہے بات کرنے میں با ہنر ٹھہری اف تری ...

    مزید پڑھیے

    مصلحت خو کب ہوا ہے آئنہ

    مصلحت خو کب ہوا ہے آئنہ سچ ہی سچ بس بولتا ہے آئنہ آج میرے دوستوں کی خیر ہو بے طرح مجھ پر مٹا ہے آئنہ ایک چوکیدار ہے اپنا ضمیر اک نگہباں بن گیا ہے آئنہ آشنا سیرت کی خوشبو سے نہیں حسن ظاہر پر فدا ہے آئنہ خود پسندی اس قدر اچھی نہیں سامنے ہر دم دھرا ہے آئنہ بدلا موسم میرے چہرے کا ...

    مزید پڑھیے

    کئی سوال مچلتے ہیں ہر سوال کے بعد

    کئی سوال مچلتے ہیں ہر سوال کے بعد شب وصال سے پہلے شب وصال کے بعد نہ جانے کیوں یہ مرا دل دھڑکنے لگتا ہے ترے خیال سے پہلے ترے خیال کے بعد ہر ایک داؤ سے واقف تھی اے مرے ہمدم میں تیری چال سے پہلے میں تیری چال کے بعد نہ جانے کیوں تری یادیں طواف کرتی ہیں کسی ملال سے پہلے کسی ملال کے ...

    مزید پڑھیے

    وفا کی فصل پھر بونے چلی ہوں

    وفا کی فصل پھر بونے چلی ہوں میں کیا پاؤں گی بس کھونے چلی ہوں جنوں کی حد سے بھی آگے قدم ہے نہ جانے اور کیا ہونے چلی ہوں یہ ممکن تو نظر آتا نہیں ہے انا کو اپنی میں دھونے چلی ہوں سمندر آ گیا میرے مقابل جب اس نے دیکھا میں رونے چلی ہوں یہی نیکی مجھے زندہ رکھے گی کہ بوجھ اوروں کا میں ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2