روبینہ شبنم کے تمام مواد

6 غزل (Ghazal)

    دیار عشق میں روشن دماغ تھے ہم بھی

    دیار عشق میں روشن دماغ تھے ہم بھی وہ خوش نظر تھا بہت سبز باغ تھے ہم بھی ہر ایک رشتہ تھا منکر ہماری ہستی سے نگار زیست کے دامن کا داغ تھے ہم بھی خزاں کا دور بھی ہوتا تو فصل گل ہوتی کسی کے فیض نظر سے وہ باغ تھے ہم بھی یہ اور بات ہمیں آج تم نہ پہچانو تمہاری بزم کا روشن چراغ تھے ہم ...

    مزید پڑھیے

    فضائے عشق میں اڑتا ہوا ہوں طائر میں

    فضائے عشق میں اڑتا ہوا ہوں طائر میں وہ شاخ گل مری منزل ہے اور مسافر میں مرا وجود مگر کائنات میں گم ہے فصیل جسم کے اندر رہی بظاہر میں وہ ایک نام جو میرا کبھی نہیں ہوتا اس ایک نام کو کیوں سوچتی ہوں آخر میں میں چاہتی ہوں کہ وہ بے وفا نہ کہلائے نبھا رہی ہوں محبت اسی کی خاطر میں خود ...

    مزید پڑھیے

    اپنی حد تک اڑان تھی پہلے

    اپنی حد تک اڑان تھی پہلے زندگی بے نشان تھی پہلے چاند سورج ہمارے ساتھی تھے یہ زمین آسمان تھی پہلے وہ مری ہر غزل کا مطلع تھا اس کی میں داستان تھی پہلے تیرے آنے سے روشنی پھیلی چاندنی نیم جان تھی پہلے کلیاں سب جسم و جاں کی چٹکی تھیں دھوپ جب مہربان تھی پہلے کس نے چھینی ہمارے شہر ...

    مزید پڑھیے

    میری خوبی سے نکھرنے نہیں دیتا مجھ کو

    میری خوبی سے نکھرنے نہیں دیتا مجھ کو جبر اس کا یہ ابھرنے نہیں دیتا مجھ کو سانس لینے کی اجازت بھی نہیں دیتا ہے اور جاں سے بھی گزرنے نہیں دیتا مجھ کو تشنگی سے مری واقف وہ نہیں ہے شاید چڑھتے دریا میں اترنے نہیں دیتا مجھ کو اپنی قربت سے بھی محروم مجھے رکھتا ہے سرد آہیں بھی تو بھرنے ...

    مزید پڑھیے

    میرے حق میں نہیں حالات نہیں مانتی میں

    میرے حق میں نہیں حالات نہیں مانتی میں گردش وقت تری بات نہیں مانتی میں ایک پیادے کی یہ اوقات نہیں مانتی میں بادشاہوں کو بھی دے مات نہیں مانتی میں زندگی جیسے گزرتی ہے وہ دل جانتا ہے زندگی کو تری سوغات نہیں مانتی میں ساتھ دینا ہے تو پھر ہاتھ بھی دینا ہوگا دو کناروں کی طرح سات ...

    مزید پڑھیے

تمام