آپ کے پہلو میں دشمن سو چکا
آپ کے پہلو میں دشمن سو چکا جائیے ہونا تھا جو کچھ ہو چکا ہنستی ہے تقدیر ہنس لے ان کے ساتھ دل مجھے میں اپنے دل کو رو چکا ہاتھ رکھا میں نے سوتے میں کہاں بولے وہ جھنجھلا کے اب میں سو چکا حشر میں آنا تھا پہلے سے ہمیں ہم کب آئے جب تماشا ہو چکا خار اس دل نے مجھے کیا کیا دیے میرے حق میں ...