مجھ بلانوش کو تلچھٹ بھی ہے کافی ساقی
مجھ بلانوش کو تلچھٹ بھی ہے کافی ساقی بھر دے چلو میں جو ہو شیشے میں باقی ساقی بھر کے پلواتا نہیں ایک پیالی ساقی ساری میں مانگتا ہوں دیتا ہے آدھی ساقی تو نے کیا آتش حل کردہ پلا دی ساقی بھون ڈالا ہے جگر آگ لگا دی ساقی پھول مانگوں تو پلاتا ہے برانڈی ساقی کرتا ہے بزم گزشتہ کی تلافی ...