ملی ہے کیسے گناہوں کی یہ سزا مجھ کو
ملی ہے کیسے گناہوں کی یہ سزا مجھ کو ڈراتا رہتا ہے اپنا ہی آئینہ مجھ کو میں کس فسانے کا حصہ ہوں کہہ نہیں سکتا وجود اپنا بھی لگتا ہے واقعہ مجھ کو اب آسماں کی چلو حد تلاش کی جائے بلا رہا ہے ستاروں کا قافلہ مجھ کو میں کائنات پہ اپنی نگاہ ڈالتا ہوں ترے خیال کی ملتی ہے جب ضیا مجھ ...