Rashid Hasan Rana

راشد حسن رانا

راشد حسن رانا کے تمام مواد

3 نظم (Nazm)

    آس محل

    ایک رو پہلی سی چوٹی پر جگ مگ جگ مگ جاگ رہا ہے آس محل اونچی اونچی رنگ رنگیلی دیواریں ہیں چاروں جانب ہر پتھر پر مانی اور بہزاد سے بڑھ کر نئے انوکھے نقش بنے ہیں دیواریں ہیں کتنی انوکھی جن میں لاکھوں طاق بنے ہیں ان طاقوں میں میری آنکھیں لرزاں لرزاں دیپک بن کر ہر دم جلتی رہتی ہیں اور ...

    مزید پڑھیے

    سفر رائیگاں

    یہ پگڈنڈی چلتے چلتے جنگل میں سے پھرتی پھراتی دور ہیں گھنے گھنے پیڑوں میں چھپے اک مندر تک لے جاتی ہے بہت پرانی کائی زدہ سی سیڑھی چڑھ کر مندر میں جب داخل ہوں تو فرش کے اوپر بکھرے ہوئے کچھ پیلے پتے ملتے ہیں یا کہیں کہیں پہ جلتی جلتی آنکھوں والے سانپ دکھائی دیتے ہیں دیواروں پر نقش ...

    مزید پڑھیے

    اگلے لمحے کا خوف

    اس جنگل کے چاروں جانب آگ کی اونچی دیواریں ہیں اس کے گھنے گھنے پیڑوں میں اک بہت پرانا تال چھپا ہے جس کا پانی صدیوں کے رستے جتنا گہرا ہے وہ مچھلی اس میں رہتی ہے جس کے پیٹ میں جادو کا وہ منکا ہے جو ہر جادو کا توڑ بنا ہے جنگل کے سب چپ چپ رستے جھاڑی جھاڑی گھوم گھام کے تال کی جانب آتے آتے ...

    مزید پڑھیے