رخشاں ہاشمی کے تمام مواد

19 غزل (Ghazal)

    یہ زندگی تو مسلسل سوال کرتی ہے

    یہ زندگی تو مسلسل سوال کرتی ہے مگر جواب وہی خامشی ٹھہرتی ہے ترے خیال کے ساحل سے دیکھتی ہوں میں تری ہی شکل ہر اک موج سے ابھرتی ہے کسی رقیب سے ملتی ہے جب خبر تیری تجھے پتہ ہے مرے دل پہ کیا گزرتی ہے گلی گلی میں ملیں گے غزل کے دیوانے مگر یہ شوخ بہت کم کسی پہ مرتی ہے میں سحر میں تری ...

    مزید پڑھیے

    ہر قدم پر نئی دیوار اٹھانے والے

    ہر قدم پر نئی دیوار اٹھانے والے بڑے آئے مجھے تہذیب سکھانے والے تو ہی ہر رند کا قبلہ ہو ضروری تو نہیں شہر میں کم نہیں آنکھوں سے پلانے والے کوئی اس خواب کی تعبیر بتا سکتا ہے روز آتے ہیں مجھے خواب ڈرانے والے جس کو دیکھو ہے وہی پیکر آلام یہاں کھو گئے جانے کہاں ہنسنے ہنسانے ...

    مزید پڑھیے

    جا نہیں سکتی جدھر جانے کو جی چاہتا ہے

    جا نہیں سکتی جدھر جانے کو جی چاہتا ہے ان دنوں یوں ہے کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے گھر میں رہتی ہوں تو باہر کی ہوا کھینچتی ہے گھر سے جب نکلوں تو گھر جانے کو جی چاہتا ہے میں نے کب باندھ کے رکھا ہے تمہیں پلو سے تم چلے جاؤ اگر جانے کو جی چاہتا ہے عہد تو تھا کہ نہ توڑوں گی میں حد فاصل آج ...

    مزید پڑھیے

    دل کی دھڑکن الجھ رہی ہے یہ کیسی سوغات غزل کی

    دل کی دھڑکن الجھ رہی ہے یہ کیسی سوغات غزل کی تار نفس پر انگلی رکھ دی چھیڑ کے تم نے بات غزل کی اس کا چہرہ اس کی آنکھیں ایک قیامت ہائے محبت تصویریں خود بتلاتی ہیں ساری تفصیلات غزل کی وہی کہانی دہرائیں گے وہی نشانی پھر ڈھونڈیں گے آدم اور حوا سے جڑی ہے اصل میں تلمیحات غزل کی صفحۂ ...

    مزید پڑھیے

    دئے جلا کے ہواؤں کے منہ پہ مار آیا

    دئے جلا کے ہواؤں کے منہ پہ مار آیا کوئی تو ہے جو اندھیروں کا قرض اتار آیا خدا سے جب بھی کڑی دھوپ کی شکایت کی تو میری راہ میں ایک پیڑ سایہ دار آیا کہاں ہوئی کبھی اس سے ہماری دید و شنید ہوا کے رتھ پہ ہمیشہ ہی وہ سوار آیا سکون بانٹتی پھرتی ہوں میں زمانے میں نہ جانے کیوں مرے حصے میں ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    اے باد صبا

    اے باد صبا محبوب سے ملنے جانا ہے پیغام مرا پہنچانا ہے پر حد ادب لازم رکھنا وہ شوخ جواں گر خواب میں ہو دھیرے سے زلفیں سہلانا بیدار اگر وہ ہو جائے تو کہنا سلام شوق مرا پھر کہنا کہ دیوانی میں پلکوں کو بچھائے بیٹھی ہوں ملنے کو بہت بیتاب ہوں میں اور نیند اگر کچھ گہری ہو پلکوں کو ہولے ...

    مزید پڑھیے