ثمر سے پوچھ لو ذوق تراش کیسا ہے
ثمر سے پوچھ لو ذوق تراش کیسا ہے وہ دل جو تم نے کیا قاش قاش کیسا ہے کوئی تو ثقل گرا ہوگا بحر ساکت میں وگرنہ پھر یہ دلی ارتعاش کیسا ہے نہ تعزیت کی ضرورت نہ فکر غمزدگاں حنوط جس نے بھی کی اپنی لاش کیسا ہے نقوش مسلک و منہاج ہی بتائیں گے وہ خوش مزاج ہے یا بد قماش کیسا ہے حواس باختہ جس ...