Priyadarshi Thakur Khayal

پریہ درشی ٹھا کرخیال

  • 1946

پریہ درشی ٹھا کرخیال کے تمام مواد

9 غزل (Ghazal)

    کسی کے ساتھ گیا مدتیں گزار آیا

    کسی کے ساتھ گیا مدتیں گزار آیا بڑے دنوں میں کہیں جا کے پھر قرار آیا نہیں ہے خواب یہ سچ ہے نہ اعتبار آیا یہ کیا ہوا کہ انہیں اور مجھ پہ پیار آیا گیا تھا آنکھوں میں امید کی کرن لے کر میں اس کے شہر سے لوٹا تو اشک بار آیا وہ تھا جہاز کا پنچھی نہ میں جہاز کوئی نہ کام صبر ہی آیا نہ ...

    مزید پڑھیے

    یہی ہوتا ہے اکثر زندگی میں

    یہی ہوتا ہے اکثر زندگی میں کہ تھوڑا غم بھی شامل ہو خوشی میں اداس آنکھوں میں پلکوں کی نمی میں جھلکتی تھی وفا بھی بے رخی میں وہاں دشوار تھا خود سے بھی ملنا تلاش یار کیا ہو بے خودی میں گلے شکوے تو ہوتے ہی رہیں گے چلو کچھ دیر بیٹھیں چاندنی میں اندھیروں سے شکایت ہو تو کیا ہو دکھائی ...

    مزید پڑھیے

    مرا اندازہ غلط ہو تو بتا دے مجھ کو

    مرا اندازہ غلط ہو تو بتا دے مجھ کو تجھ پہ الزام سوا ہو تو سزا دے مجھ کو اس نے آنکھوں میں جگہ دی بھی تو آنسو کی طرح شاید اک ہلکی سی جنبش بھی گرا دے مجھ کو تیری نظروں میں محبت بھی ہے اک کھیل تو آ میں کروں تجھ پہ بھروسہ تو دغا دے مجھ کو میں اجالا ہوں تو تنویر مجھے اپنی بنا اور ...

    مزید پڑھیے

    رات دن صبح و شام لکھتا ہوں

    رات دن صبح و شام لکھتا ہوں اور بس تیرا نام لکھتا ہوں میرے ماضی کے گم شدہ ساتھی روز تجھ کو سلام لکھتا ہوں یہ عبارت سنبھال کر رکھنا زندگی تیرے نام لکھتا ہوں تیری خاطر ہے خاص کر یہ غزل یوں تو اشعار عام لکھتا ہوں وقت کی ریت پر نہ جانے کیوں میں خیالؔ اپنا نام لکھتا ہوں

    مزید پڑھیے

    ابھی تک اس کو مرا انتظار ہے شاید

    ابھی تک اس کو مرا انتظار ہے شاید مری نظر پہ بہت اعتبار ہے شاید لباس ایسا میں پہلے کبھی نہیں دیکھا کسی کے سوگ میں اب کے بہار ہے شاید وہ دیکھ کر مجھے مثل گلاب کھلتا ہے کہ دل ہی دل میں اسے مجھ سے پیار ہے شاید کئی دلوں کا مقدر عذاب ہوتا ہے ہمارا دل بھی انہیں میں شمار ہے شاید نگاہ ...

    مزید پڑھیے

تمام

3 نظم (Nazm)

    اندھیرا

    ابھی روشن ہے یہ چراغ تو یہ نہ سمجھو کی اب اندھیرے کا کوئی وجود ہی نہ رہا کی وہ روشنی کی تلوار سے کاٹ کر میرا جا چکا ہے اس دھوکے میں نہ رہنا کی وہ ہمیشہ کی لیے خریدہ جا چکا ہے اس نے تو بس اک چالاک اور شاطر سپاہ سالار کی طرح اپنی پہلی ہار کو پہلی بازی جیتنے والے دشمن کی جگمگاہٹی وردی ...

    مزید پڑھیے

    آنسو

    آنسو کی کوئی قیمت نہیں ہوتی بیش قیمت تو ہوتا ہے موتی لیکن سنو ان سب سے بڑھ کر ہے وقت کی الٹ پھیر ہے وقت کی الٹ پھیر آنسو کو موتی موتی کو آنسو ہوتے نہیں لگتی دیر میری رائے مانو دونوں کی قدر جانو

    مزید پڑھیے

    بسلری

    آدھا ہندو ہوں شراب پیتا ہوں آدھا مسلمان کہ سور نہیں کھاتا میاں غالب فرماتے تھے خیالؔ صاحب آپ بھی ہوتے ہوتے ہو گئے شاید آدھے فرنگی ہریدوار کی چوک پر ہری حلوائی کی دوکان میں دیسی گھی کی پوری سبزی کھاتے تھے مگر پینے کے لیے بسلری ہی منگواتے تھے

    مزید پڑھیے