Prem Kumar Nazar

پریم کمار نظر

نظر نئی غزل کے اہم شاعر

Prominent poet of New Ghazal. 'The Silken Knot' is the english version of his selected ghazals

پریم کمار نظر کی غزل

    اونٹ سب واپس پھرے آگے کوئی صحرا نہ تھا

    اونٹ سب واپس پھرے آگے کوئی صحرا نہ تھا نقش پا ہی نقش پا تھے دور تک رستہ نہ تھا اپنے اندر کتنے موسم اور باہر زردیاں میں فصیل جسم میں جب تھا تو یوں پھیکا نہ تھا پھر کھجوروں کے درختوں میں دھواں سا کس لیے آگ جب تاپی نہ تھی اور قافلہ ٹھہرا نہ تھا کاغذی پوشاک میں وہ گھر سے جب باہر ...

    مزید پڑھیے

    یہ کیا گلی ہے جہاں ڈرتے ڈرتے جاتے ہیں

    یہ کیا گلی ہے جہاں ڈرتے ڈرتے جاتے ہیں گزرتے بھی نہیں لیکن گزرتے جاتے ہیں بس اب تو اگلا سفر خشکیوں کا آتا ہے ہماری رات کے دریا اترتے جاتے ہیں جہاں میں کچھ نہیں ہوتا کسی کے کرنے سے یہ لوگ پھر بھی کوئی کام کرتے جاتے ہیں یہ کیسا ہم کو اشارہ ہے پار اترنے کا وہ دیکھو لہروں میں کچھ ...

    مزید پڑھیے

    گھر سے گھر تک کا راستہ نہ ملا

    گھر سے گھر تک کا راستہ نہ ملا کوئی بھی خود میں جھانکتا نہ ملا سب کے ہم راہ سب کے سائے تھے شہر میں کوئی دیوتا نہ ملا کتنے ہونٹوں کا لمس یاد رہے ایک بھی نقش دیر پا نہ ملا روشنی کے سفیر لوٹ گئے شہر در شہر رت جگا نہ ملا تنگ تھا ذات کا حصار بہت کوئی رستہ فرار کا نہ ملا کتنے آنسو نچوڑ ...

    مزید پڑھیے

    اک پل کی دوڑ دھوپ میں ایسا تھکا بدن

    اک پل کی دوڑ دھوپ میں ایسا تھکا بدن میں خود تو جاگتا ہوں مگر سو گیا بدن بچہ بھی دیکھ لے تو ہمک کر لپک پڑے ایسی ہی ایک چیز ہے وہ دودھیا بدن جی چاہتا ہے ہاتھ لگا کر بھی دیکھ لیں اس کا بدن قبا ہے کہ اس کی قبا بدن جب سے چلا ہے تنگ قمیصوں کا یہ رواج نا آشنا بدن بھی لگے آشنا بدن گنگا کے ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 3