کیتھارسس

مجھے خبر ہے
تمہاری آنکھوں میں جو چھپا ہے
تمہارے چہرے پہ جو لکھا ہے
لہو جو ہر آن بولتا ہے
مجھے بتا دو
اور اپنے دکھ سے نجات پا لو