Nighat Naseem

نگہت نسیم

نگہت نسیم کی غزل

    کسی جہاں میں ہوں تیرا خیال رکھتی ہوں

    کسی جہاں میں ہوں تیرا خیال رکھتی ہوں ترے خیال سے دل کو اجال رکھتی ہوں نگہ کی تشنگی ایسی کہ سیر ہوتی نہیں میں تشنہ آنکھوں میں تیرا جمال رکھتی ہوں میں تیرے فیل کو ماروں گی اپنے پیادے سے بساط وقت پہ خود اپنی چال رکھتی ہوں یہ میرے شعر جو ہر ایک کی زباں پر ہیں میں اپنے شعروں میں ...

    مزید پڑھیے

    اس نے خواب میں مجھ کو جب دو کنول دیے

    اس نے خواب میں مجھ کو جب دو کنول دیے جیون کی ندیا کے دھارے بدل دیے ان پھولوں کی اب بھی یاد ستاتی ہے پھول جو اپنے ہاتھوں خود ہی مسل دیے میں نے جھیل کنارے اس کا نام لیا جھیل نے ہنس کے نیلے موتی اگل دیے سارے ارماں کب نکلے ہیں سینے سے ایسے بھی ہیں سینے میں جو مچل دیے ایسے بھی تھے ...

    مزید پڑھیے

    ٹکڑوں سے اپنے دل کے جدا ہو گئی ہے ماں

    ٹکڑوں سے اپنے دل کے جدا ہو گئی ہے ماں یوں لگ رہا ہے جیسے بہت رو گئی ہے ماں صورت کو تیری دیکھنا ممکن نہیں رہا یہ بیج کیا جدائی کا تو بو گئی ہے ماں اہل ادب بے حس ہیں خدایا دہائی ہے ان کے گنہ کا بوجھ مگر ڈھو گئی ہے ماں بچے یہ پوچھتے ہیں خلاؤں میں گھور کر کل تک یہاں تھی آج کہاں کھو گئی ...

    مزید پڑھیے

    ہمارے عزم کے باعث تمہارا عشق کامل ہے

    ہمارے عزم کے باعث تمہارا عشق کامل ہے وگرنہ دل تو سینے میں فقط پتھر کی اک سل ہے عجب سی بات کہہ دی ہے تمہیں شاید گراں گزرے تری دھڑکن سے سرگوشی مری سانسوں کی منزل ہے سبب گلشن میں نہ جانے کا میں اب منکشف کر دوں مرے شعروں میں تیری گفتگو کی خوشبو شامل ہے میں اپنی بند آنکھوں سے بھی تم ...

    مزید پڑھیے

    درد سہنے کی بات کرتا ہے

    درد سہنے کی بات کرتا ہے وہ مجھے آشنائے ذات کرتا ہے بوسہ دیتا ہے میرے ہاتھوں کو موت کو یوں حیات کرتا ہے سامنے بیٹھ کر جو بولتا ہے صرف اپنی ہی بات کرتا ہے پوچھتی ہوں میں اپنے آپ سے یہ کیسے دن کو وہ رات کرتا ہے اس کی مٹھی میں بند سانس میری وسعت کائنات کرتا ہے کاسۂ چشم اس کا بھرتا ...

    مزید پڑھیے

    وہ خواب تھا جو تعبیر کر دیا ہے مجھے

    وہ خواب تھا جو تعبیر کر دیا ہے مجھے اندھیرے رستوں میں تنویر کر دیا ہے مجھے میں لخت لخت تھی جب تک نہ وہ ملا تھا مجھے وہ شخص جس نے کہ تعمیر کر دیا ہے مجھے مرے وجود کا ہر سانس اس کے نام ہوا وہ رانجھا من کا مرے ہیر کر دیا ہے مجھے مرے سوا نہ کسی کو ملا یہ فیض نظر عجب کہ مالک تقدیر کر ...

    مزید پڑھیے