ذکر نشاط خلوت غم میں برا لگے
ذکر نشاط خلوت غم میں برا لگے تم بھی اگر ملو تو مجھے حادثہ لگے جب بھی کسی کی سعئ کرم کی ہوا لگے مجھ کو مرا وجود بکھرتا ہوا لگے ہوں مجرم حیات مجھے کیوں برا لگے یہ دور زندگی جو مسلسل سزا لگے اس دور کا نصیب ہے وہ منزل حیات احباب کا خلوص جہاں سانحہ لگے حالات سانس لیتے ہیں دہشت کی ...