دل دار ہوا ناخوش اب دل کا خدا حافظ
دل دار ہوا ناخوش اب دل کا خدا حافظ نظروں میں لگا لڑنے بسمل کا خدا حافظ خنجر سے مژہ کے یہ سب سینہ کیا زخمی کچھ بس ہی نہیں چلتا گھائل کا خدا حافظ کس طرح کوئی جیتے ناداں سے پڑا پالا بے طرح کی خواری ہے عاقل کا خدا حافظ غیروں سے چباتا ہے یاروں سے بچاتا ہے چھوتے ہی مچلتا ہے چنچل کا خدا ...