یہ جو ٹوٹے سے ہیں الفاظ سبھی میرے ہیں
یہ جو ٹوٹے سے ہیں الفاظ سبھی میرے ہیں جتنے بکھرے ہیں یہاں ساز سبھی میرے ہیں آج کے دور زباں بندی میں مجھ کو اب تک دے رہے ہیں جو اک آواز سبھی میرے ہیں حکمراں ننگا ہے لیکن یہ کہے پھرتا ہے ریشم و اطلس و کم خواب سبھی میرے ہیں اک زمانے سے کلیجے سے رکھا ہے ان کو دل میں پنہاں ہیں جو سب ...