Nastaran Ahsan Fatihi

نسترن احسن فتیحی

نسترن احسن فتیحی کے تمام مواد

5 نظم (Nazm)

    گر تم مجھے پہچان لو

    میں خدا کی تخلیق کردہ اک ایسی نظم ہوں جس کی نغمگی اور ترنم روح کے تاروں میں رواں دواں تمہاری فکر کے پاکیزہ لمس سے جلا پائے مگر تم جسم کے جنگل میں الجھ کر حیوان بن گئے ہو اور روح کے آہنگ سے محروم رہ کر نہیں جانتے کہ خدا نے اس جسم میں ہی ملفوف کرکے تمہیں نوازا محبت کے الوہی سروں سے گر ...

    مزید پڑھیے

    عینک کی قبر

    اپنی بینائی کھوتی آنکھوں سے کمرے میں بکھری پرچھائیں کو دیکھ کر میں نے کہا میں تنہا نہیں ہوں اپنی ہمجولی عینک کے ساتھ سیر کرتی ہوں دور دراز علاقوں تک گھوم آتی ہوں تاریخ کے تہہ خانوں میں اور فلسفی کے ذہنوں کے راز جان لیتی ہوں کبھی شرما کر سمٹ جاتی ہیں یادوں کی پرچھائیاں تب میں ...

    مزید پڑھیے

    مائے نی

    کتنی اچھی تھی وہ زمیں مائے جہاں تم میرے ساتھ رہتی تھی بستر پر راتوں کو تم مجھ کو سیف الملوک اور پریوں کی کوئی کہانی سناتی تھی آسمان میں پورا چاند دیکھ کر مجھے تامچینی کی تھالی میں تمہاری روٹی یاد آتی تھی مچل کر میں جب روٹی بنانے کی تم سے ضد کرتی تھی تو ہنس کر ٹالتی مجھ کو تم یہ ...

    مزید پڑھیے

    خالی گلک

    آؤ عزہ سنو کہانی جب بچی تھیں تمہاری نانی ان کی ہتھیلی پر چھوٹا سا چمکتا سکہ رکھتے تھے انعام میں ابا جھٹ سے آ کر مٹھی بند کیا کرتی تھیں امی مٹی کی گلک بھیا لے کر آتے تھے چھن چھن کرتے بہت سے سکے گلک میں بھرتے جاتے تھے باجی اٹھا کر وزن بتا تیں دل خوشیوں سے پاگل ہوتا کیا کرنا ہے ان ...

    مزید پڑھیے

    کار عبث

    ایک پژمردہ دن جب رات کی دہلیز پر اونگھنے لگتا ہے تب ہی تاریکی کا سیل رواں اسے بہا لے جاتا ہے نسوں سے ہمت کا ایک ایک قطرہ نچوڑ جاتا ہے اور زمیں پر موت کا سناٹا حیات کی ہلچل رہن رکھ لیتا ہے مگر قادر مطلق اے خدا واحد اس وقت بھی تو جاگ رہا ہوتا ہے میں لمحاتی موت کی چادر ہٹا کر سجدہ ریز ...

    مزید پڑھیے