Nami Ansari

نامی انصاری

نامی انصاری کی غزل

    ہوائے تند کے آگے دھواں ٹھہرتا نہیں

    ہوائے تند کے آگے دھواں ٹھہرتا نہیں ہمارے سر پہ کبھی آسماں ٹھہرتا نہیں حساب درد کروں بھی تو اس سے کیا حاصل نگاہ شوق میں حرف زیاں ٹھہرتا نہیں نہ راستے کا انہیں علم ہے نہ منزل کا ہزار گرد اڑے کارواں ٹھہرتا نہیں جہاں پہ سکۂ زر کی کھنک سنائی نہ دے فقیہ شہر گھڑی بھر وہاں ٹھہرتا ...

    مزید پڑھیے

    گھر چھوڑا بے سمت ہوئے حیرانی میں

    گھر چھوڑا بے سمت ہوئے حیرانی میں کیسے کیسے دکھ جھیلے نادانی میں تازہ ہوا میں اس کے نفس کی خوشبو تھی قطرہ قطرہ ڈوب گیا میں پانی میں کس نے جوڑا کیوں جوڑا مذکور نہیں اس کا قصہ میری رام کہانی میں چاند کو آگے بڑھنا اوج پہ جانا تھا تارے ٹوٹے پل پل عین جوانی میں کیسا تھا وہ پیکر خوبی ...

    مزید پڑھیے

    رنگ وحشت کم نہیں زخم تماشا کم نہیں

    رنگ وحشت کم نہیں زخم تماشا کم نہیں زندہ رہنے کے لیے آشوب دنیا کم نہیں دیکھنا چاہیں تو ساحل پر لیے منظر بہت ڈوبنا چاہیں تو کوئی موج دریا کم نہیں لوٹ کر واپس نہیں آئے پرندے آج بھی حرص کے صید زبوں کو بال عنقا کم نہیں وقت کی رفتار کو ناپے ہے عقل نارسا ذرۂ نا چیز بھی ہنگامہ آرا کم ...

    مزید پڑھیے

    جہاں پہ ڈوب گیا تھا کبھی ستارہ مرا

    جہاں پہ ڈوب گیا تھا کبھی ستارہ مرا اسی افق پہ جہاں تاب ہے نظارہ مرا یہی ہوا کہ پرندے فضا میں تیر گئے نہ کام آئیں مری بندشیں نہ چارہ مرا ہوائے دشت بھی مجنوں صفت نہیں ہے اگر تو اس مقام پہ شاید نہ ہو گزارہ مرا ابھی تو حرف تمنا لکھا نہیں میں نے ابھی سے کیوں ورق جاں ہے پارہ پارہ ...

    مزید پڑھیے

    اے آبلہ پا اور بھی رفتار ذرا تیز

    اے آبلہ پا اور بھی رفتار ذرا تیز اس دشت پر اسرار میں چلتی ہے ہوا تیز آثار تو کچھ ایسے خطرناک نہیں تھے کیا جانئے کس طرح یہ طوفان ہوا تیز کچھ ابر و ہوا برق و شرر سے نہیں مطلب اس دور پر آشوب میں ہر شے ہے سوا تیز کیا موج سخن کیا نفس صاعقہ پرور بس یہ ہے کہ ہو جاتی ہے آواز انا ...

    مزید پڑھیے

    گیت میرے ہیں مگر نور سخن اس کا ہے

    گیت میرے ہیں مگر نور سخن اس کا ہے حق تو یہ ہے کہ مرا جوہر فن اس کا ہے پھول تو پھول ہیں کانٹوں کی روش بھی اس کی باغباں کچھ بھی کہے رنگ چمن اس کا ہے سبز موسم کی مرے در پہ جو دستک جاگی میں نے جانا کہ یہی طرز سخن اس کا ہے موج گل باد صبا رنگ چمن آب رواں سارے عالم میں اگر ہے تو چلن اس کا ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2