ایک اور لاش پھر سے اٹھائی گئی ہے آج
ایک اور لاش پھر سے اٹھائی گئی ہے آج پھر نوجواں کی قبر بنائی گئی ہے آج انسانیت کو ڈھونڈھنے والو سنا ہے کہ لاش اس کی کوڑے کچرے میں پائی گئی ہے آج جس رام نام سے کئی دیپک جلے کبھی ایک لاش بے گناہ جلائی گئی ہے آج اس بھیڑ کو قرار ہوا بس یہ دیکھ کر دیوار گھر کی خوں سے رنگائی گئی ہے ...