درد دینے کی انتہا رکھنا
درد دینے کی انتہا رکھنا
دور جاتے ہو رابطہ رکھنا
وقت سارے بھرم بھی گر توڑے
مجھ سے جاری یہ سلسلہ رکھنا
اپنے دل کو صنم ہمیشہ تم
میری چاہت سے آشنا رکھنا
یاد کرنا مری وفاؤں کو
سامنے جب بھی آئنہ رکھنا
پیار چاہے ملے تمہیں جتنا
دل محبت میں بے نوا رکھنا
جیسی موسیٰؔ کو تم سے چاہت ہے
ویسی چاہت صنم صدا رکھنا