mustafa arbab

مصطفیٰ ارباب

مصطفیٰ ارباب کی نظم

    اسے مجھ سے محبت تھی

    ایک دل جو میرا مسکن تھا مجھے وہاں سے دل بدر کر دیا گیا اسی لڑکی کے حکم پر جس کا وہ دل تھا اسے مجھ سے محبت تھی اسی لیے وہ اپنے ہم راہ مجھے لے جانا نہیں چاہتی تھی دل بدری کے باعث میں اس کے ساتھ دفن نہیں ہو سکا

    مزید پڑھیے

    حالت‌ جنگ میں مزدوری

    وہ آئے انھوں نے کہا مٹی کھودو ہم نے سنگی زمین میں مطلوب گڑھا بنا کر دیا اس کے اندر جاؤ وہ درشت لہجے میں بولے ہم گہرے گڑھے میں اتر گئے انھوں نے مٹی ڈال کر زمین ہموار کر لی ہمیں موت بھی اجرت کے طور پر ملی ہے

    مزید پڑھیے

    مجھے معلوم ہے

    یہ آنسوؤں کی جھیل ہے یہاں ہر برس بہت دور سے پرندے اڑ کر آتے ہیں اور ایک پورا موسم بسیرا کرتے ہیں کسی بھی شکاری کو یہاں آنے کی اجازت نہیں ہے موسم کے اختتام پر واپسی کا سفر شروع ہوتا ہے میں گنتی کرتا ہوں وہ اتنے ہی ہوتے ہیں جتنے آئے تھے میں اس جھیل کو کبھی خشک ہونے نہیں دوں گا اور ہر ...

    مزید پڑھیے

    میں نے جو چاہا

    میں نے جو چاہا وہ ہو گیا یہ اور بات ہے اس ہونے میں کتنے برس صرف ہوئے میں نے اس خوب صورت لڑکی کے ساتھ کتنا وقت بسر کیا یہ بات کوئی وقعت نہیں رکھتی میں اس کے پاس گیا اسے چوما اور اپنے بازووں میں بھر لیا سرشاری کہاں سے شروع ہوتی ہے یہ میں نے جان لیا اس کی حد کہاں ختم ہوتی ہے یہ بھی ...

    مزید پڑھیے

    میں ایک کہانی لکھتا ہوں

    میں ایک کہانی لکھتا ہوں زندگی سے بھرپور خوب صورت کہانی جس کے کردار سمجھوتے نہیں کرتے وہ جھوٹ سے شدید نفرت کرتے ہیں سچ انہیں دکھوں کی دلدل میں ڈال دیتا ہے پھر بھی وہ اس سے دست بردار نہیں ہوتے وہ اپنی نفی کر کے سچ کا اثبات بن جاتے ہیں میں سچ کو زندہ رکھنے کے لیے روز ایک جھوٹی کہانی ...

    مزید پڑھیے

    تمہارے جانے کے بعد

    تمہارے جانے کے بعد رات کے آخری پہر چاند نے کہا میں اداس ہوں ایک ستارے نے ٹوٹتے ہوئے کہا میں اداس ہوں ہوا نے دیواروں سے سر ٹکراتے ہوئے کہا میں اداس ہوں بہار نے پیلے پھولوں میں تبدیل ہوتے ہوئے کہا میں اداس ہوں شام نے رات میں ڈھلتے ہوئے کہا میں اداس ہوں میں نے اونچی آواز میں ان سب سے ...

    مزید پڑھیے

    لسانی لڑکی

    مجھے ایک لڑکی نے ایک قدیم زبان میں تحریر کیا ہے بہت پیچیدہ ہے یہ زبان کوئی بھی میری بات کی تشریح نہیں کر پاتا نئی زبانیں سیکھنے کے جنون میں وہ لڑکی بھی عورت کی قدیم زبان بھول چکی ہے اب میں ایک شور کے سوا کچھ بھی نہیں ہوں

    مزید پڑھیے

    تم خوب صورت ہو

    تم خوب صورت ہو تم سے زیادہ خوب صورت ہیں تمہارے خواب خوابوں سے زیادہ خوب صورت ہے تمہارا دل تم جب بھی لوگوں کو دکھائی دیتی ہو وہ لپکتے ہیں تمہارے بدن کی طرف مجھے تمہارے دل کے سوا کچھ دکھائی نہیں دیتا

    مزید پڑھیے

    آرا مشین کا کاریگر

    صبح سے شام تک لکڑیاں چیرنا اس کا برسوں کا معمول ہے اس کا جسم لکڑی کے برادے میں دفن ہونے لگا ہے اسے روٹی بھی برادے کی بنی ہوئی لگتی ہے اس کے ہاتھ بیوی کو سوکھے درخت کی طرح محسوس کرتے ہیں لکڑیوں کے درمیان رہتے رہتے وہ خود کو بھی لکڑی کا آدمی سمجھنے لگا ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کا ...

    مزید پڑھیے

    دوستوں سے کہہ دو

    ہم خواب نہیں دیکھ سکتے ہمارے گھر کے قریب کوئی نہر نہیں بہتی اور نہ ہی کسی پارک میں سنگی نشست ہمارے نام سے منسوب ہے ہماری طرف آنے والے کسی راستے پر کوئی درخت نہیں لگایا گیا نیلا آسمان ہم سے بہت دور ہے اور ستارے صرف ہماری آنکھوں میں چمکتے ہیں دوستوں سے کہہ دو ہم حالت جنگ میں آسمان ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 3